پی ایس ایل 10: لاہور، پنڈی اور ملتان کے میچز کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کے دستے طلب
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا کر لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کیے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست میں لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیے رینجرز کے ایک، ایک ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں، ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور عملے کی شرکت کےباعث یہ ہائی پروفائل ایونٹ ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میچز، ٹیموں کے قیام اور سفر کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیےجائیں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 10کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور،کراچی، راولپنڈی اورملتان میں ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ پی ایس ایل ملتان میں رینجرز کے
پڑھیں:
راولپنڈی؛این اے 53اور پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے این اے 53اور پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی امیدواروں کی درخواستیں سماعت کیلئے منظورکرلیں اور24اکتوبر کو فریقین سے دلائل طلب کرلئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق این اے 53میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار اجمل صابر نے درخواست دائر کی تھی جبکہ پی پی 10میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی امیدوار چودھری امیر افضل نے درخواست دائر کی تھی۔
دونوں نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار انجینئر قمر الاسلام اور نعیم اعجاز نے اعتراضات دائر کئے تھے،الیکشن ٹریبونل نے تمام اعتراضات ختم کرکے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ۔
آج تک کسی سفارشی کی حکومتی عہدے پر تقرری نہیں کی: مریم نواز
مزید :