بورڈ کو 16 سال بعد انٹرنیشنل میچ کیلئے اسٹیڈیم بحال کرنے کا ہوش آگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 2008 میں آخری بار انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرنیوالے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد کو ایک مرتبہ پھر وینیو بنانے پر غور شروع کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز کے 2 ٹی20 میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کروانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ بقیہ تین میچز قذافی اسٹیڈیم میں رکھے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: "سلیکشن کمیٹی گھر جائے! ورنہ گرین شرٹس بنگلادیش سے بھی ہارے گی"
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ بنگلادیش کے حوالے سے بی سی بی سے بات چیت جاری ہے، مجوزہ شیڈول کے تحت میچز 25 ، 27 اور 30 مئی، یکم اور 3 جون کو کھیلنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش سیریز؛ صرف ٹی20 محدود رہے گی؟
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی رضامندی اور لاجسٹک ایشوز حل ہونے پر باقاعدہ شیڈول جاری کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست لے آیا۔پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار
بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملہ ہوا جس میں 26 سیاحوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، واقعہ کی تحقیقات کیے بغیر ہندوستان نے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرادیا اور بورڈ نے حکومتی ایما پر کرکٹ کھیلنے سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیاکپ اور چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ادھر بھارتی بورڈ کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2012 میں آخری بار ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی جس کے بعد سے دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔