انٹرا پارٹی الیکشن کیس: چیئرمین پی ٹی آئی نے دلائل کیلیے مزید وقت مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دلائل کیلیے مزید وقت مانگ لیا۔
الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر اور درخواست گزار اکبر ایس بابر پیش ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا کہ آپ نے آج دلائل دینے تھے۔ اس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں، گزارش ہے کہ دلائل کیلیے وقت دیا جائے۔
سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ایک سال سے یہ کیس زیر التوا ہے، ٹھیک ہے ہائیکورٹ نے فیصلے سے منع کیا ے مگر پروسیڈنگ سے نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے پاس دستاویزات ابھی موجود نہیں کچھ وقت دے دیں۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگلی سماعت پر آپ ہر صورت تیار ہو کر آئیں۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 22 اپریل 2025 تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا، الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کیس کی تفصیلات مانگی تھیں، آج یہ کیس چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بینچ میں فکس تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم چاہیں گے کہ یہ کیس آگے بڑھے اور فیصلہ ہوا، الیکشن کمیشن میں آڈیو اور ویڈیو ثبوت اور تفصیلات جمع کروائیں، عدالت میں درخواست دی کہ ہمارا ڈیٹا ہمیں فراہم کیا جائے، ایف آئی اے ہمارا ڈیٹا لے کر چلی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: یو اے ای کا ویزہ ! پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انٹرا پارٹی الیکشن چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔