پنجاب کے ہر ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے ہر ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام اسپتالوں میں مریضوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سروسز فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہیلتھ ریفارمزکے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفررل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے سرکاری اسپتالوں میں ریفررل سسٹم کے نفاذ کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔ اور مراکز صحت، ہیلتھ کلینک اور چھوٹے اسپتالوں سے سپیشلائزڈ اسپتالوں میں مریضوں کا بے جا لوڈ کم کرنے کے لیے فول پروف ریفررل سسٹم وضع کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں میڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔ ٹیکساس، جدہ، دوحا کی طرز پر لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سٹی قائم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے پنجاب میں صحت، تعلیم اور دیگر شعبے دوسرے صوبوں سے بہتر ہیں، بلوچ طالبات کی مریم نواز کی تعریف
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میڈیکل سٹی لاہور کے لیے مناسب مقام پر اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں۔ میڈکل سٹی لاہور میں بہترین پرائیویٹ اسپتال قائم کرنے کے لیے بنیادی سہولتیں حکومت پنجاب فراہم کرے گی۔ اجلاس میں ہر ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا۔
وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ لیول پر سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل فیسلٹی قائم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ ان کی ہدایت پر سرکاری اسپتالوں کے متعلقہ امور کے لیے خصوصی ہیلپ لائن 999بھی قائم کی جائے گی۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سرکاری اسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کے سلسلے 92فیصد بہتری آئی ہے۔ ادویات کی فراہمی کے عمل میں 92فیصد بہتری کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب سہولتوں میں 83فیصد بہتری نوٹ کی گئی۔ ڈیوٹی روسٹر ڈسپلے احکامات پر 75فیصد عملدرآمد ہورہا ہے۔ اسپتالوں میں مریضوں کے شکایات کے ازالے کے سسٹم میں 75فیصد بہتری آچکی ہے۔
اسپتالوں میں کیو(que) مینجمنٹ سسٹم میں 71فیصد بہتری آئی ہے۔ ہسپتالوں میں صفائی کے امور میں 84 فیصد بہتری نوٹ کی گئی ہے۔
ہوم ڈلیوری میڈیسن میں کامیابی کا تناسب 83 فیصد ہے۔ پارکنگ اور کیفے ٹیریا سے متعلق امور میں 84بہتری آئی ہے۔ پتھالوجی اور ڈائیگناسٹک، بلڈ بنک کے امور میں 93، فائی سیفٹی کے امور میں 83 فیصد بہتری آئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب حکومت مریم نواز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت مریم نواز شریف اسپتالوں میں مریضوں میڈیکل سٹی قائم میں میڈیکل سٹی بہتری آئی ہے اجلاس میں کی ہدایت کرنے کا کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد دی۔
پنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی نے پنجاب میں سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پر بھی مریم نواز کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں اور بہتری لانا میرا خواب ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرچکے ہیں۔