وکٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 اپریل 2025ء)ہر سال کی طرح اس سال بھی کمیونٹی گروپ “Pakistani Ladies in Victoria” نے Wyndham City Council کے اشتراک سے ایک رنگین اور پُرجوش عید فیسٹ کا انعقاد کیا۔ یہ فیسٹیول پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک خوشگوار تہوار بن چکا ہے، جہاں ہر سال لوگ بڑے شوق سے شرکت کرتے ہیں۔ اس بار بھی ایونٹ نے سب کے دل جیت لیے، جہاں ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ موجود تھا۔

فیسٹیول میں فن رائیڈز، رنگ برنگے اسٹالز، میجک شو، اور بیلون ٹوسٹنگ جیسی بہترین سرگرمیوں نے بچوں کا دن بنا دیا۔ چھوٹے بچوں کے لیے خاص طور پر عیدی کا انتظام کیا گیا تھا، جس نے ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔ میلہ اتنا دلچسپ تھا کہ ہر طرف سے ہنسی، مسکراہٹیں اور خوشی کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔

(جاری ہے)

مختلف قسم کے کھانوں کے اسٹالز نے شائقین کے ذائقے کو دوبالا کر دیا، جہاں روایتی پاکستانی کھانے بھی دستیاب تھے۔

ساتھ ہی لائیو میوزک نے ماحول کو اور بھی دلکش بنا دیا، اور لوگوں نے غزلوں اور تیز دھنوں پر مبنی گانوں کا خوب لطف اٹھایا۔ خواتین کے لیے خصوصی گفٹس کا بھی انتظام کیا گیا تھا، جو ان کے لیے ایک خوبصورت سرپرائز ثابت ہوا۔ یہ عید فیسٹ واقعی ایک یادگار ایونٹ تھا، جو کمیونٹی کو ایک ساتھ جوڑنے اور خوشیاں منانے کا بہترین ذریعہ بنا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

عمان کے سلطان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات، ایرانی جوہری مذاکرات پر تبادلہ خیال

صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں روس کے صدارتی مشیر کا کہنا تھا کہ ہمارا اپنے ایرانی ساتھیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ جہاں تک ہو سکا ہم اُن کی مدد کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عمان کے سلطان "هيثم بن طارق" اس وقت "ماسکو" میں موجود ہیں جہاں انہوں نے روسی صدر "ولادیمیر پیوٹن" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایران کے جوہری مذاکرات سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس گفتگو کے حوالے سے روس کے صدارتی مشیر "یوری اوشاکوف" نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے ایرانی و امریکی نمائندوں کے درمیان مذاکراتی عمل کے بارے میں بات کی۔ ہم دیکھیں گے کہ اس عمل کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ ہمارا اپنے ایرانی ساتھیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ جہاں تک ہو سکا ہم اُن کی مدد کریں گے۔ یوری اوشاکوف نے مزید بتایا کہ ممکن ہے کہ ان مذاکرات میں امریکی ٹیم کی سربراہی کرنے والے "اسٹیو ویٹکاف" اس ہفتے ماسکو کا دورہ کریں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اسٹیو ویٹکاف ایک ہی وقت میں ایران کے ساتھ غیر مستقیم مذاکرات میں شریک ہیں جب کہ دوسری جانب روس اور یوکرائن کے درمیان امن مذاکرات کی ذمے داری بھی انہیں کے پاس ہے۔ اس لئے ابھی تک یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ ان کے دورہ روس کا کیا مقصد ہے؟۔

متعلقہ مضامین

  • سکلز کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے نوجوانوں کو مفت کرکٹ سکھائی جائے گی ،سید شجر عباس
  • کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں
  • کینیڈا الیکشن،50سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے
  • کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیک پول دنیا سے رخصت
  • آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ تارکینِ وطن کے حق میں بول پڑے
  • آسٹریلوی کرکٹ کے عظیم اوپنر کیتھ سٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • بلوچستان کی قابل فخر آئی ٹی یونیورسٹی جہاں طلبہ وطالبات پُرامن ماحول تعلیم حاصل کر رہے ہیں
  • بھارت کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں، رانا احسان افضل
  • عمان کے سلطان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات، ایرانی جوہری مذاکرات پر تبادلہ خیال