اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اپریل 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے سوڈان سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو چاڈ سمیت ہمسایہ ممالک میں ضروری مدد کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوڈان میں خانہ جنگی سے جان بچا کر نکلنے والے 13 لاکھ لوگوں نے چاڈ میں پناہ لے رکھی ہے جو خود ایک غریب ملک ہے اور اس قدر بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کو سنبھالنے کی سکت نہیں رکھتا۔

موجودہ حالات میں ناصرف پناہ گزینوں بلکہ ان کی میزبان آبادیوں کو بھی امدادی وسائل کی ضرورت ہے۔ Tweet URL

چاڈ میں سوڈان کے ساتھ سرحد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں آنے والے سوڈانی پناہ گزینوں کی بڑی تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے جن میں بیشتر خالی ہاتھ اور قدم گھسیٹتے چاڈ پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

ان تمام لوگوں کو ہنگامی بنیاد پر خوراک اور دیگر ضروری مدد درکار ہے۔امدادی وسائل کا بحران

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ امدادی وسائل کی قلت کے باعث دنیا بھر میں بحران زدہ علاقوں کی صورتحال بگڑ رہی ہے۔ امریکہ اور دیگر عطیہ دہندہ ممالک کی جانب سے امدادی مالی وسائل روکے جانے کے بعد پناہ گزینوں کے بچوں کی تعلیم کو خطرات لاحق ہیں۔

چاڈ میں ہی 8,500 بچوں کی ثانوی تعلیم تک رسائی خطرے میں ہے۔ اگر آئندہ برس بھی وسائل مہیا نہ ہوئے تو 155,000 بچوں کی تعلیم متاثر ہو گی۔

ملک میں فرچانا پناہ گزین کیمپ کے سکول میں ہیڈماسٹر عبدالرحیم عبدالکریم نے بتایا ہے کہ بہت سے بچے سکول چھوڑ چکے ہیں۔ ان کی بڑی تعداد مہاجرت کے خطرناک اور غیرقانونی راستے اختیار کرے گی۔ ان میں بعض سمندر عبور کرنے کی کوشش میں ڈوب جائیں گے جبکہ دیگر سونے کی کانوں میں کام کرنے پر مجبور ہوں گے۔

فلیپو گرینڈی مالی وسائل کی قلت کو 'ذمہ داری کا بحران' قرار دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ اس معاملے میں بے عملی کا نتیجہ تکالیف، عدم استحکام اور بہت سے لوگوں کے مستقبل کی تباہی کی صورت میں نکلے گا۔

بنیادی سہولیات تک عدم رسائی

سوڈان کے لیے امدادی وسائل کی شدید کمی کے باعث ملک میں لوگوں کو ضروری مدد پہنچانے کا کام محدود کیا جا رہا ہے۔

اس وقت ملک میں پانچ کروڑ لوگوں کو امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے۔ سوڈان میں عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) کے نمائندے محمد رفعت نے کہا ہے کہ امداد میں آنے والی کمی کے نتائج ظاہر ہونے لگے ہیں۔

خانہ جنگی سے متاثرہ بہت سے علاقوں میں لوگ گویا محاصرے میں ہیں جن کے لیے کوئی راہ فرار اور امید نہیں جبکہ انہیں ناقابل بیان تباہی اور تکالیف کا سامنا ہے۔

سوڈان کی مسلح افواج نے دارالحکومت خرطوم کو اپنی حریف ملیشیا 'ریپڈ سپورٹ فورسز' کے قبضے سے چھڑا لیا ہے لیکن وہاں واپس آنے والے لوگوں کو بنیادی سہولیات تک رسائی نہیں ہے۔بچوں کی زندگی کو خطرہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے بتایا ہے کہ رواں سال ملک میں پانچ سال سے کم عمر کے 30 لاکھ سے زیادہ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

شمالی ڈارفر میں واقع زمزم پناہ گزین کیمپ میں کئی ماہ سے قحط پھیلا ہے جہاں لوگ جانوروں کا چارہ کھانے پر مجبور ہیں۔ امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کے مطابق، تقریباً آٹھ لاکھ آبادی کے اس کیمپ میں بچے پانی کی کمی کا شکار ہیں اور ان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

'اوچا' نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی ریاست نیل ابیض کے متعدد علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔ علاقے میں جاری لڑائی کے باعث وہاں امداد کی فراہمی میں کڑی رکاوٹیں حائل ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں بڑی تعداد لوگوں کو متحدہ کے وسائل کی ملک میں بچوں کی کے لیے

پڑھیں:

بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ

محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق ماڈل جیل میں نو عمر قیدیوں کیلئے سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اسکا مقصد نو عمر قیدیوں کو بالغ قیدیوں سے الگ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نو عمر قیدیوں کے لئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی۔ ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جس کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی، تاکہ نو عمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
  • حماس کا اسرائیل پر اسیر کی ہلاکت کا الزام، غزہ میں امداد کی لوٹ مار کا دعویٰ بھی مسترد
  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • نارووال،خانہ بدوش بچہ کچرے کے ڈھیر سے کام کی اشیا تلاش کررہاہے
  • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، اب تک کتنے پناہ گزین واپس جا چکے؟
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا
  • سوڈان، امریکی ایجنڈا و عرب امارات کا کردار؟ تجزیہ کار سید راشد احد کا خصوصی انٹرویو
  • متحدہ عرب امارات کے طیاروں کے ذریعے سوڈان میں جنگی ساز و سامان کی ترسیل کا انکشاف