وقف زمین پر بنا مکیش امبانی کا ’’غیرقانونی‘‘پْرتعیش بنگلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لاہور:
بھارت آج بھی دنیا میں سب سے زیادہ وقف جائیدادیں رکھتا ہے گو پچھلے ستر برس میں ہوسِ زمین میں مبتلا بااثرغیرمسلم، مسلمانوں کی لاکھوں ایکڑ وقف زمینیں ہڑپ کر چکے ہیں۔
ایک مثال امیر ترین بھارتی ،مکیش امبانی کا ممبئی میں واقع عالیشان بنگلہ ’ اینٹیلیا ’ ہے جس کی موجودہ مالیت تقریباً 5 ارب ڈالر ہے۔
یہ بنگلہ اس زمین پر تعمیر ہوا جہاں 1895 سے ایک یتیم خانہ قائم تھا جسے خواجہ مسلم چیریٹیبل ٹرسٹ چلاتا تھا۔
2002 میں مہاراشٹرحکومت کے شدید دباؤ پر بورڈ نے زمین اونے پونے داموں امبانی کو بیچ دی حالانکہ ازروئے اسلامی قانون وقف جائیداد نہ فروخت ہو سکتی نہ ٹرانسفر۔
یہ اکثریتی فرقے کی دھونس وغنڈہ گردی کا نمایاں واقعہ ہے، اس غیرقانونی خرید کا مقدمہ کئی سال سے بھارتی سپریم کورٹ میں لٹکا ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں بنگلہ دیش کو گزشتہ روز افغانستان کے خلاف فتح کا ثمر مل گیا۔بنگلہ دیش ایک درجہ ترقی سے نویں جبکہ افغانستان ایک درجہ تنزلی سے دسویں پوزیشن پر چلا گیا۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔جیکب ڈفی تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔سفیان مقیم چار درجے ترقی سے گیارہویں اور ابرار احمد 11 درجے ترقی سے سولہویں پوزیشن پر آگئے۔بیٹنگ کی فہرست میں بابر اعظم دو درجے تنزلی سے چھبیسویں اور محمد رضوان پانچ درجے تنزلی سے تینتیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔صائم ایوب پانچ درجے تنزلی سے چھیالیسویں اور حسن نواز 12 درجے تنزلی سے سینتالیسویں پوزیشن پر چلے گئے۔صاحبزادہ فرحان 18 درجے ترقی پاکر پچپنویں پوزیشن پر آگئے۔