وفد میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامہ اصغر حسین شہیدی، آئی ایس او کی مرکزی نظارت کے رکن علامہ ڈاکٹر عقیل موسی، سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حسن عارف اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنز کے رہنما علی اویس شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ سید ناظر عباس تقوی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ معزز وفد نے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر علامہ ساجد نقوی سے تعزیت کی۔ علامہ ساجد نقوی نے علامہ ناظر عباس تقوی کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی۔ وفد میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامہ اصغر حسین شہیدی، آئی ایس او کی مرکزی نظارت کے رکن علامہ ڈاکٹر عقیل موسی، سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حسن عارف اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنز کے رہنما علی اویس شامل تھے۔ وفد نے مختلف امور پر علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی، مسنگ پرسنز کے حوالے سے قائم کمیٹی اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں سے متعلق علامہ ساجد نقوی کو رپورٹ پیش کی۔ علامہ ساجد نقوی نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ ساجد نقوی نقوی سے

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
  • مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، علامہ راشد سومرو
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
  • علامہ قاضی نادر علوی مجلس علماء مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے صدر منتخب 
  • شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات
  • ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا خصوصی انٹرویو
  • شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات
  • چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کی اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات