برطانیہ کی ملکہ کمیلا اور بادشاہ چارلس سوم کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے اور اس اہم موقع پر ملکہ نے کچھ خاص باتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ملکہ کمیلا نے رائل رپورٹر رویا نکہا سے گفتگو میں بادشاہ کے ساتھ اپنی 20 سالہ خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی بنیاد دوستی، مشترکہ مزاح، اور زندگی کو آسانی سے گزارنا ہے۔

ملکہ کمیلا نے اعتراف کیا کہ دونوں ہی اکثر شاہی خاندان اور ملکی سرگرمیوں کے باعث مصروف رہتے ہیں اور کبھی کبھار تو ملاقات بھی نہیں ہو پاتی ہے لیکن یہی ان کے رشتے میں ہم آہنگی لانے کا ذریعہ بھی ہے۔

ملکہ کمیلا نے اپنے شوہر، بادشاہ چارلس سوم، کے ساتھ تعلق کو بے تکلف انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ بیس سال.

.. کون یقین کرے گا کہ بیس سال ہو چکے ہیں؟

یاد رہے کہ بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی شادی 9 اپریل 2005 کو ونڈسر گلڈہال میں ایک سادہ سی تقریب میں ہوئی تھی۔

تاہم یہ رشتہ تنازعات کا شکار بھی رہا لیکن اب یہ رشتہ ایک مقبول اور قابل قبول شاہی شراکت میں تبدیل ہو چکا ہے۔

برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم کینسر سے نبرد آزما ہیں اور ایسے میں ملکہ کمیلا نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور شاہی فرائض میں مزید فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔

بادشاہ کی بیماری کے دوران ملکہ کمیلا کی استقامت اور وفاداری، شاہی خاندان کے لیے امید اور استحکام کی علامت بن چکی ہے۔

 

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بادشاہ چارلس

پڑھیں:

بابراعظم ٹی 20 کے بادشاہ بن گئے، روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں وہ دنیا کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ انہوں نے بھارتی کپتان روہت شرما کا کئی سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مہمانوں کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جس کا تعاقب قومی ٹیم نے صرف 14 ویں اوور کی پہلی گیند پر مکمل کرلیا۔

نوجوان بلے باز صائم ایوب نے اپنی فارم دوبارہ حاصل کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 5 شاندار چھکے شامل تھے۔

بولنگ کے شعبے میں سلمان مرزا نے تباہ کن کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فہیم اشرف نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سلمان مرزا کو بہترین بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اگرچہ بابر اعظم نے صرف 18 گیندوں پر 11 رنز بنائے، لیکن یہ اننگز ان کے کیریئر کے لیے تاریخی ثابت ہوئی۔ اس مختصر اننگز کے دوران انہوں نے ٹی20 کرکٹ میں 4 ہزار 234 رنز مکمل کر لیے اور روہت شرما کے 4 ہزار 231 رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر نے یہ سنگ میل صرف 130 میچوں اور 123 اننگز میں 39.57 کی اوسط سے حاصل کیا۔

بابر اعظم کے ٹی20 کیریئر میں اب تک 3 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 128.77 ہے۔ دوسری جانب روہت شرما نے 159 میچوں میں 151 اننگز کھیل کر 32.05 کی اوسط سے 4 ہزار 231 رنز بنائے تھے۔

ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارتی اسٹار ویرات کوہلی ہیں، جنہوں نے 117 اننگز میں 4 ہزار 188 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے جوز بٹلر 3 ہزار 869 رنز کے ساتھ چوتھے جب کہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 3 ہزار 710 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی اس فہرست میں نمایاں ہیں۔ انہوں نے 106 میچوں میں 47.41 کی اوسط سے 3 ہزار 414 رنز بنا کر خود کو ٹی20 کے صفِ اول بیٹرز میں شامل کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہزادہ ولیم  چچا اینڈریو کے خلاف سخت اقدام پر کیوں خوش ہیں؟
  • گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا تھائی ملکہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • تلاش
  • ڈپریشن یا کچھ اور
  • میٹا کے سربراہ زکربرگ کا ہالووین لُک وائرل، رومن بادشاہ بن کر انٹری
  • بابراعظم ٹی 20 کے بادشاہ بن گئے، روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم
  • بادشاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو سے شاہی خطاب واپس، ونڈسر محل خالی کروا لیا
  • ’مجھے اکیلا چھوڑ دو‘، بھارتی اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ میڈیا پر برہم
  • امریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے
  • برطانوی شاہ چارلس نے اپنے بھائی سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا