جویریہ سعود اور مایا خان کے غیر مناسب رویے پر نادیہ خان کی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے جویریہ سعود اور مایا خان کو سنجیدہ سوال پر غیر مناسب رویے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
نادیہ خان ان دنوں نجی نیوز چینل پر ایک ٹاک شو کی میزبانی کر رہی ہیں، جہاں وہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین، فنکاروں اور مشہور شخصیات سے گفتگو کرتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک مشہور نیوٹریشنسٹ اور ہربلسٹ حنا انیس کو مدعو کیا، جن کا ایک کلپ حالیہ دنوں میں وائرل ہوا۔
یہ کلپ جویریہ سعود کے لائیو رمضان ٹرانسمیشن سے تھا، جہاں ایک ناظر نے فون پر سوال کیا کہ میرے اور میری بیوی کے لیے کوئی ہربل ٹپس بتائیں تاکہ ہمیں اولاد کی خوشخبری مل سکے۔
View this post on InstagramA post shared by Irfanistan ???? | content creator (@irfanistan)
اس سنجیدہ سوال پر جویریہ سعود اور مایا خان ہنسنے لگیں، جسے سوشل میڈیا پر غیر مناسب اور بے حس رویہ قرار دیا گیا۔
نادیہ خان نے اس وائرل واقعے پر کھل کر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جویریہ سعود اور مایا خان اس سوال پر ہنسی کیوں؟ سوال بالکل سنجیدہ نوعیت کا تھا، کالر نے بانجھ پن سے متعلق پریشانی کا اظہار کیا تھا اور اُس کا انداز بھی بالکل مہذب تھا، مایا خان کا اس موقع پر قہقہے لگانا بالکل غیر ضروری اور بےحسی پر مبنی تھا۔
شو میں موجود حنا انیس نے بھی نادیہ خان کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ہربلسٹ ہوں اور مجھے ایسے سوالات روزانہ موصول ہوتے ہیں، بانجھ پن ایک حساس مسئلہ ہے اور اس پر لوگ بہت پریشان ہوتے ہیں، یہ ہرگز ہنسنے والی بات نہیں ہے۔
ویڈیو کلپ اور نادیہ خان کا مؤقف وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریف شروع کر دی، بیشتر صارفین نے نادیہ خان کی صاف گوئی کو سراہا اور جویریہ سعود اور مایا خان پر تنقید کی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نادیہ خان
پڑھیں:
بتایا جائے اس ایوان کی کیا عزت رہ گئی ہے؟ شبلی فراز کا سوال
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہیں ہوتا، سینیٹ الیکشن پر الیکشن کمیشن جواب نہیں دیتا، بتایا جائے کہ اس ایوان کی کیا عزت رہ گئی ہے؟
سینیٹ اجلاس کے دوران شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہیں مگر اس پر کوئی عمل نہیں کرتا۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کروانے کا کہا تو اس کا جواب بھی نہیں آیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ دلیل دی گئی کہ تاج حیدر کا انتقال ہوا ہے، اس لیے ان کی نشست پر الیکشن ہوگا جبکہ ثانیہ نشتر نے استعفیٰ دیا ہے، اس لیے وہاں الیکشن نہیں ہوسکتا۔
پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن کے بعد حکمران اتحادی پیپلز پارٹی نے بھی احتجاج کیا ۔
قائد حزب اختلاف سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ یہاں یہ تماشا بھی ہوا کہ تحریک پر گنتی کا نتیجہ اس لیے جاری نہیں ہوا کہ حکومت ہار گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام سراپا احتجاج اور سخت نالاں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کا موقف کینالز کے معاملے پر منافقانہ ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ پی پی چیئرمین نے نہروں پر اعتراض اور صدر نے جولائی میں حمایت کی تھی، ہمیں سندھ کے عوام کی پرواہ ہے، یہ مسئلہ صرف سندھ کا نہیں۔
اس دوران کورم پورا نہ ہونے پر سینیٹ اجلاس میں 5 منٹ کا وقفہ بھی کیا گیا۔