انگریزی میں نہیں اردو میں بات کروں گا؛ رضوان کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن میں تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی انگریزی کے بجائے اردو میں بات چیت نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔
گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔
مزید پڑھیں: وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے "کپتان" کو ٹرول کردیا
میچ سے قبل ہوئے ٹاس کے دوران محمد رضوان نے انگریزی کے بجائے اردو کو فوقیت دی اور کہا کہ مجھے اردو میں بات کرنی ہے، جس کے بعد انہوں نے اردو میں گفتگو کی۔
مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا عامر، صائم کے درمیان تلخ جملوں کی جھوٹی خبریں پھیلانے لگا
رضوان کے اس اقدام کو مداحوں کی جانب سے سراہا گیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: "آپکی کپتانی میں کافی سیکھ لیا" کیا ملتان سلطانز ون کی طرف جائیگی؟
واضح رہے کہ میچ سے قبل ہونیوالی پریس کانفرنس میں محمد رضوان سے انکی انگریزی سے متعلق سوال کیا گیا تھا جس پر ملتان سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے صحیح انداز اپنا سکوں لیکن میری مادری زبان نہیں، اس لیے مشکل پیش آتی ہے لیکن اب کوشش کروں گا اردو میں ہی گفتگو کروں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملتان سلطانز محمد رضوان سلطانز کے
پڑھیں:
منیب بٹ نے صابری قوال کے قتل پر خاموشی کے خلاف آواز اٹھا دی، ویڈیو وائرل
پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے گزشتہ دنوں صابری قوالوں کے لرزہ خیز قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی رہنماؤں کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔
منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوبیان میں کہا کہ جس بے دردی سے صابری خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا گیا، وہ نہ صرف ناقابلِ برداشت ہے بلکہ انسانیت کے خلاف ظلم کی بدترین مثال بھی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے سانحات پر وہ تمام آوازیں وہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سماجی کارکنان کہاں ہیں جو دہشتگردوں کو مارنے پر بھی شور مچاتے ہیں؟
اداکار کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانا صرف مخصوص حالات یا مقاصد کے لیے نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ہر اس موقع پر بولا جانا چاہیے جب انسانی جانوں کی حرمت پامال ہو۔
A post common by VeryFilmi (@veryfilmi)
منیب بٹ نے کہا کہ صابری قوال فیملی کے تین لوگوں کو قتل کردیا گیا ان کے گھر والوں کا کیا حال ہوگا وہ بھی ہماری طرح کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکار تھے جو محبت بانٹنے پرفارم کرنے جارہے تھے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیئے تاکہ آئندہ کوئی بھی فنکار یا عام شہری اس قسم کے ظلم کا شکار نہ ہو۔
سوشل میڈیا منیب بٹ کا یہ ویڈیو بیان تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور صارفین کی بڑی تعداد نے منیب کے مطالبات کی حمایت بھی کی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu