حکومت کا مڈل سکول کی طالبات کو مفت ٹرانسپورٹ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
پشاور(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے مڈل سکول کی طالبات کو مفت ٹرانسپورٹ دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نےا مڈل سکول کی طالبات کو مفت ٹرانسپورٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پراجیکٹ ایمپلی منٹیشن یونٹ نے 10 اضلاع کی ایجوکیشن آفیسرز کو مراسلہ بھیج دیاہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مڈل کی جن طالبات کا سکول گھر سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہو وہ مستفید ہونگی، حکومتی اقدام سے طالبات کو سفری سہولت میں حائل رکاوٹیں دور ہونگی۔
مراسلے کے مطابق ابتدائی طور پر ٹرانسپورٹ صوبے کے 10 پسماندہ اضلاع کی طالبات کو فراہم کیا جائےگا،اس میں اپر و لوئر کوہستان، کولئی پالس، تور غر ، لکی مروت، ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، بنوں اور چارسدہ شامل ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق اگلے تعلیمی سال کے آغاز سے ہوگا، فائڈہ براہ راست بچیوں کو ہوگا۔
مزیدپڑھیں:’عالمی بینک اور اے ڈی بی کے بڑے منصوبے اصل میں کرپشن کی جڑ ہیں‘
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی طالبات کو
پڑھیں:
خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
پشاور:پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگی اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے اور جب تک موبائل سگنلز کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گی