وی نیوز ایکسکلوسیو میں وزیر خزانہ کے مشیر برائے اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز خرم شہزاد نے ملک کی معاشی صورت حال پہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل معاشی صورت حال میں فیصلے لینا مشکل ہوگیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل آئی ایم ایف قرض دینے کو تیار نہیں تھا، مگر انتہائی محنت، حکمت اور مشکل ترین فیصلوں سے ہم نے معیشت کو سنبھالا۔

خرم شہزاد نے کہا کہ ہم ایک سال میں 38 فیصد مہنگائی سے 7 فیصد پہ آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجوہات میں کسی بھی چیز کی شارٹ ایج کی وجہ سے مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔ چونکہ 2022 میں تباہ کن سیلاب نے خوراک اور دیگر نقصانات بہت زیادہ کیے تو حالات بہت خراب ہو گئے اور پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا۔

خرم شہزاد نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام پہ بھی خاص توجہ دی، جس میں سیکیورٹی ایجنسیز نے بہت تعاون کیا۔ اس کے رزلٹ میں پاکستان کی معیشت بہتر ہونا شروع ہوئی۔

خرم شہزاد نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسٹاک ایکسچینج انڈیکس کا بڑھنا سرمایہ کاروں کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سرمایہ دار کھلے دل سے مارکیٹ میں آ رہے ہیں، جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔

خرم شہزاد نے نجکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں ، مگر ہم ایک دم سے سب کچھ چھوڑ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی کہ اداروں کی نجکاری کریں۔ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری کے لیے بھی اقدامات ہو رہے ہیں۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس 43 وزارتیں ہیں، جبکہ وفاق کے زیر انتظام 400 سے زائد ڈیپارٹمنٹس ہیں، ہم انہیں کم کر رہے ہیں، جبکہ اس سب پر کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

خرم شہزاد نے کہا 170 بلین ڈالر کی پنشن ہم نے روک دی، اس سے کچھ عرصے میں مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

خرم شہزاد نے آئی آئی پیز کے حوالے سے کہا کہ حکومت نے 6 آئی پی پیز کو ختم کر دیا، ہم مزید بات چیت بھی کر رہے ہیں۔

خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان درست ٹریک پہ آ چکا ہے۔ آئندہ چند سالوں میں ہم تمام تر مشکلات سے نکل جائیں گے۔ مہنگائی اور بےروزگاری کم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہمارے پاس نوجوان کی طاقت ہے، ہم نے اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی معیشت خرم شہزاد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی معیشت خرم شہزاد نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

حکومت گندم کی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی برآمدات پر غورکر رہی:وفاقی وزیر

اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت گندم کی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی برآمدات پر غورکر رہی ہے، وزارتِ قومی غذائی تحفظ کی گندم کی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں کی تلاش کر رہی ہے ،ویلیو ایڈیڈ گندم مصنوعات کی برآمدات سے زرعی معیشت کو استحکام ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اشتہار جاری کردیا
  • پہلگام حملہ : چند پہلو جنہیں سمجھنا ضروری ہے
  • حکومت گندم کی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی برآمدات پر غورکر رہی:وفاقی وزیر
  • پہلگام واقعے پر پاکستان کا بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت نے او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کردی
  • بابر کا دفاع؛ کیا عمر اکمل واپسی کی راہ ہموار کررہے ہیں؟
  • جنہیں فارم 47 کا طعنہ دیا ان کے ووٹوں سے ہی زرداری صدر بنے: رانا ثناء
  • جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
  • عدالتی حکم کے بعد وفاقی حکومت نے درخواست گزاروں کے نام ای سی ایل سے نکال دئیے
  • حکومت پاکستان کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی