مداحوں اور خیرخواہوں کی جانب سے تیزی سے کم ہوتے وزن پر تشویش کے اظہار کے بعد بالآخر کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر کا وزن ڈرامائی انداز سے کم ہوا ہے جس پر مداحوں نے بارہا فکرمندی کا اظہار بھی کیا لیکن کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔

انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کرن جوہر نے بتایا کہ میں بالکل صحت مند ہوں اور خود کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

کرن نے بتایا کہ انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی جب ان کے بلڈ ٹیسٹ میں کچھ چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت ظاہر ہوئی۔

تاہم کرن جوہر نے یہ نہیں بتایا کہ وہ خون میں کس چیز کی مقدار کو درست کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

کرن جوہر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اس وقت دوا پر بھی ہیں لیکن ان کا وزن روزانہ صرف ایک وقت کھانا کھانے کی وجہ سے کم ہوا ہے۔

کرن جوہر نے بتایا کہ اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے پیڈل بال کھیلنا اور تیراکی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلم ساز کرن جوہر کا کہنا تھا کہ وزن کی یہ تبدیلی بہتر صحت کے مقاصد کے حصول کے لیے ہے اور یہ ہدف صحت مند طریق سے حاصل کیا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ صحت مند غذا کھائیں صرف اتنا کھائیں جتنا ضروری ہو اور لالچ میں نہ آئیں۔ اچھی غذا، ورزش، اور خود کو بہتر رکھنے کی کوشش کریں۔

جب ایک رپورٹر نے ان سے ان کے روٹین کے بارے میں پوچھا تو کرن نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر میں یہ سب بتا دوں گا تو میرا راز کھل جائے گا اور اب واقعی راز سب کے سامنے آ چکا ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کرن جوپر پر وزن کم کرنے والی دوا اوزیمپک کے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

اس کے جواب میں کرن جوہر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا وزن متوازن غذا کی وجہ سے کم ہوا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرن جوہر نے

پڑھیں:

برطانیہ: ٹرین میں چاقوزنی کی واردات، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے واقعے کو بڑا حادثہ قرار دیا اور کہا انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران تحقیقات میں معاونت کریں گے۔

ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی پریشان کن ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹھٹھہ: تھلیسیمیا کے مرض میں تشویشناک اضافہ
  • جماعت اسلامی کا شدید احتجاج، بنگلادیش میں موسیقی کی تعلیم کا منصوبہ منسوخ
  • ماحولیاتی تبدیلیوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ
  • آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلیے اسٹرکچرل اصلاحات مکمل کرنا ہوں گی، وزیر خزانہ
  • پشاور: بچوں کے سامنے ماں باپ اور دادی کو پھانسی دینے اور ذبح کرنے کا واقعہ، تہرے قتل کے پیچھے کون؟
  • یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا
  • شاہ رخ خان نے شوبز کیریئر کے آغاز میں فلموں میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟
  • محبوب نے شادی کے اصرار پر خاتون کو قتل کر کے دفنا دیا
  • کراچی: گلستان جوہر میں جھگیوں میں آتشزدگی کے بعد مکین اپنا بچ جانے والا سامان جمع کررہے ہیں
  • برطانیہ: ٹرین میں چاقوزنی کی واردات، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک