نیپرا کے ممبر مطہر رانا کا استعفیٰ منظور
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: نیپرا کے ممبر مطہر رانا کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مطہرنیازرانا نے ذاتی وجوہات کی بنا پرنیپراکےعہدے سےاستعفی دیا۔ وفاقی حکومت نےنومبر2022میں مطہر نیازرانا کوبلوچستان سےممبرٹیرف و فنانس تعینات کیا تھا۔
ممبر نیپرا کےلیے مطہر نیاز رانا نے سول سروس سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی تھی۔ مطہر نیاز رانا کی بطور ممبر نیپرا 3 سالہ مدت رواں سال نومبر میں پوری ہونی تھی۔ مطہر نیاز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں۔
میٹرنگ منصوبے کی پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ، سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔
شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
دوران سماعت شیخ رشید وکیل نے دلائل دیے کہ شیخ رشید کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے پر جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہوجائیں گے۔