اعلیٰ سطح پر رابطوں سے پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کو نئی توانائی ملی، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گزشتہ روز سیکریٹری خارجہ سطح پر ہونے والے مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے، اس دوران کچھ تصفیہ طلب امور پر گفتگو ہوئی، اور فریقین نے اپنا مؤقف سامنے رکھا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نیویارک اور جدہ میں اعلیٰ سطح پر رابطوں سے پاک بنگلہ دیش تعلقات کو نئی توانائی ملی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال بعد سفارتی بات چیت کا انعقاد
انہوں نے کہاکہ بھارت وزیر خارجہ نے پاکستان کے حوالے سے جو بیان دیا اس کا نوٹس لیا ہے، بھارت ہمارے خلاف بیان بازی کے بجائے دہشتگردوں کی سرپرستی کرنا ختم کرے۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان پر متعدد الزامات عائد کیے گئے، ان کی جانب سے ہر موقع پر پاکستان کے خلاف بیان بازی کی جاتی ہے۔
شفقت علی خان نے کہاکہ جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، جو لوگ اس دہشتگردی میں ملوث تھے ان کا افغانستان میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطہ تھا۔
ترجمان نے کہاکہ ہماری خارجہ پالیسی کا اصول ہے کہ تمام ممالک سے اچھے تعلقات رکھے جائیں، پاک امریکا تعلقات دہائیوں پرانے ہیں، جبکہ چن ہمارا ایک دیرینہ دوست ہے۔
انہوں نے کہاکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی، نائب وزیراعظم کا دورہ افغانستان کے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہاکہ غزہ میں اسرائیلی جانب سے بربریت کی جارہی ہے، غزہ میں اسپتال کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش: جولائی تحریک کے 31 متاثرین کا پاکستان میں علاج کا فیصلہ
شفقت علی خان نے مزید کہاکہ یو اے ای کی نائب وزیراعظم 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلیٰ سطح رابطے بنگلہ دیش پاکستان ترجمان دفتر خارجہ دوطرفہ تعلقات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلی سطح رابطے بنگلہ دیش پاکستان ترجمان دفتر خارجہ دوطرفہ تعلقات وی نیوز انہوں نے کہاکہ دفتر خارجہ بنگلہ دیش
پڑھیں:
پاکستان کا بھارتی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم
پاکستان نے بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے ۔پاکستان نے پہلگام کے افسوسناک واقعہ کے بعد بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات اور پروپیگنڈے کے جواب میں سخت سفارتی فیصلے کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں پاکستان کے جوابی فیصلوں سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کردیا .جس میں ان کے سپورٹنگ اسٹاف کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔دفتر خارجہ نے نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تمام بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا۔پاکستان نے سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ اقدامات پاک-بھارت تعلقات میں حالیہ کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی الزامات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔