پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی نے ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سی اے اے نے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن جدید پائپر سینیکا طیارہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گا۔
ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن نے کلیرنس دے دی۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا۔
اپنے بیان میں کمپنی نے مزید کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے دوسرا طیارہ بھی جلد بیڑے میں شامل کرینگے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایئر ایمبولینس سروس شروع اسکائی ونگز ایوی ایشن
پڑھیں:
پنجاب، مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں کمی آنا شروع
فائل فوٹولاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے تک گوجرانوالہ میں 378 پارٹیکولیٹ میٹر اور فیصل آباد میں 318 ریکاڈ کیا گیا۔
ایتھوپیا میں آتش فشاں ہیلی گُبی پھٹنے سے راکھ کے بادل یمن ، عمان، بھارت، شمالی پاکستان تک پہنچے ہیں۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا چھٹا اور کراچی کا 14واں نمبر ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر 329 ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک بند کی گئی ہے۔