عدالتوں میں مقدمات کی وجہ سے فائیوجی کے لیے نیلامی نہیں ہوسکتی.پی ٹی اے
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل ۔2025 )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین نے قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو آگاہ کیا ہے کہ جب تک مقدمات عدالت میں ہیں فائیوجی سے متعلق نیلامی نہیں ہوسکتی.
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں ہوا جس میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی پر اثر انداز ہونے والے مقدمات کا جائزہ لیا گیا چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ فائیو جی کے ساتھ متعلقہ کمپنیز پر حکم امتناع سے ہمیں فرق پڑتا ہے، کمپنیز پی ٹی اے یا حکومت پر واجبات کے مقدمات کرکے حکم امتناع لیتی ہے تو آکشن کیسے ہوگا چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے درخواست کی تھی فائیو جی سے متعلق مقدمات جلد نمٹائے جائیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فائیو جی پی ٹی اے نے کہا
پڑھیں:
جنوبی افریقا کے چیف آف ایئرفورس کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات
فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر فیس بُک اکاؤنٹجنوبی افریقا کے چیف آف ایئر فورس نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جے ایس ہیڈ کوارٹرز آمد پر جنوبی افریقا کے ایئر چیف کو تینوں افواج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
جنوبی افریقا کے چیف آف ایئر فورس نے جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، دوطرفہ تعاون اور وسیع تر جیو اسٹریٹیجک صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے عملی اقدامات پر بات چیت بھی ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے خطے میں بدلتی سیکیورٹی صورتِ حال پر مؤقف پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمانوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔