NEW DEHLI:

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ابھی چند سال ہوئے ہیں تاہم وہ انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں چنائی سپر کنگ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ٹیم کے مستقل کپتان کی انجری کے باعث غیرموجودگی میں کپتانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

ایم ایس دھونی کے مداحوں کی بھارت میں بڑی تعداد ہے اور وہ انہیں ماضی کی طرح کامیاب کپتان دیکھناچاہتے ہیں لیکن ان کی ٹیم موجودہ سیزن میں پوائنٹس ٹیبل پر سب پیچھے ہیں اور اب 8 میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔

سابق بھارتی کپتان کو فتح گر تصور کیا جاتا ہے اور اور اپنی ٹیم کو لڑانا جانتے ہیں، یہی وجہ ہے انہوں نے بھارت کو ورلڈ کپ، چمپیئنز ٹرافی سمیت تمام اہم ٹرافیاں جتوائی ہیں اور چنائی سپر کنگ کو 5 مرتبہ چمپیئن بنوا چکے ہیں۔

دھونی نے حال ہی میں ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی اور اپنے بارے میں حیرت انگیز انکشافات کیے اور اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے اپنے بارے میں سب سے عجیب ترین افواہ کیا سنی ہے۔

چنائی سپر کنگز کے کپتان نے انکشاف کیا کہ ‘میں روزانہ 5 کلو دودھ پیتا ہوں’، اس موقع پر اینکر یہ جانتے ہوئے کہ یہ جھوٹا بیان ہے حیرت زدہ نظر آئے۔

دھونی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں روزانہ ہوسکتا ہے دن بھر ایک لیٹر پتا ہوں گا لیکن اس سے چار لیٹر زیادہ تو بہت زیادہ ہوگیا’۔

اینکر نے سابق کپتان سے ایک اور افواہ کے بارے میں پوچھا کہ کیا بھارتی کپتان واشنگ مشین میں لسی بناتے تھے لیکن دھونی سے فوراً نہیں میں جواب دیا اور کہا کہ میں لسی پیتا ہی نہیں۔

رپورٹ کے مطابق دھونی نے جب 05-2004 میں ڈیبیو کیا تھا تو اس دوران یہ بات مشہور تھی کہ ان کی انرجی کا راز یہی ہے کہ وہ روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد : 3 نوجوان راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد : 3 نوجوان راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: عید الاضحیٰ کے دوسرے روز اسلام آباد میں 3 نوجوان راول ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ تینوں پی ڈبلیو ڈی کے رہائشی تھے۔

پولیس کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کے رہائشی سید حسین مہدی، شاہزیب اور عبدالاحد سیروتفریح کیلئے راول ڈیم آئے تھے۔ نہاتے ہوئے تینوں ڈوب گئے۔ پاکستان نیوی کے غوطہ خوروں نے ایک لاش اور دو کو بے ہوشی کی حالت میں باہر نکالا تاہم بعد میں وہ دونوں بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔

ضعلی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت راول ڈیم میں نہانے پر پابندی عائد ہے، اس کے باوجود افسوسناک واقعہ کیسے پیش آیا، ذمہ دار کون ہے؟ تعین کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے راول ڈیم میں نہانے پر عائد پابندی کی مکمل پاسداری کی ہدایت بھی کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں اسرائیلی جارحیت ، مزید 108 فلسطینی شہید غزہ میں اسرائیلی جارحیت ، مزید 108 فلسطینی شہید عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی انتھک محنت جاری اسلام آباد میں پہلی بار ڈرون کیمروں، عرق گلاب اور فنائل سے صفائی آپریشن، 2500 سے زائد عملہ سرگرم غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے حافظ آباد; شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک طالبان حکومت کا عیدالاضحیٰ پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز افغانوں کیلئے عام معافی کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • رضوان، شان کا بطور کپتان مستقبل خطرے میں!
  • راول ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق
  • اسلام آباد : 3 نوجوان راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
  • گریٹا تھنبرگ کی امن مشن کشتی،غزہ جانے والی امداد کو روکنے کا حکم، اسرائیلی وزیر دفاع کا اشتعال انگیز بیان
  • راول ڈیم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے، دو جاں بحق
  • ڈی آئی خان:کار کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • پاراچنار میں نماز عید کا روح پرور اجتماع
  • بابر اعظم کی پی سی بی کی عید ویڈیو سے غیر موجودگی پر مداحوں کا اظہارِ حیرت
  • پاکستانی کرکٹرز کا عیدالاضحیٰ پر مداحوں کے نام محبت بھرا پیغام
  • راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں نماز عید ادا کردی گئی