قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی مختلف کیٹیگریز میں منافع کی شرح میں تبدیلی کر دی ۔ نیشنل سیونگز کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی منافع کی شرح میں 4 بیسز پوائنٹس کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی شرح 11.70 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 11.
سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کی منافع کی شرح میں 20 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے یہ شرح 11 فیصد سے بڑھ کر 11.20 فیصد ہو گئی ہے۔
سپیشل سیونگز اکاؤنٹ کی شرح منافع میں بھی 20 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے تاہم نئی شرح کی تفصیلات ابھی واضح نہیں کی گئیں۔
رانا مشہود احمد کو الیکشن ٹریبونل سے بھی ریلیف نہ مل سکا
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی شرح
پڑھیں:
پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور:پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو ہمسایہ ملک بھارت جانے سے روک دیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے باقاعدہ طورپر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی اسپورٹس فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونے والے کسی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔
اس نوٹیفکیشن کے بعد قومی ٹیم کی ایشیا ہاکی کپ میں شرکت نہیں ہوسکے گی۔ نوٹیفکیشن میں کوئی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔