پاکستان کی یونیورسٹیوں نے ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے، پاکستان کی47 یونیورسٹیوں نے ایشیا کے اعلی تحقیقی اداروں میں جگہ حاصل کی ہے۔

ہائیرایجوکیشن کمیشن کے مطابق ٹائمز ہائیرایجوکیشن ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں قائداعظم یونیورسٹی نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے، مجموعی طور پر پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ بنائی ہے۔

درجہ بندی فہرسٹ

= 137 قائد اعظم یونیورسٹی

=145 نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی

=187 کامسٹس یونیورسٹی اسلام آباد

=201–250 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد

201–250 = سکھر آئی بی اے یونیورسٹی

201–250 = یونیورسٹی آف اینجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکسلا

251–300  = ایئر یونیورسٹی

251–300 =  کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

251–300  =لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز

251–300  = مالاکنڈ یونیورسی

251–300 = پنجاب یونیورسٹی

301–350  = عبدالولی خان یونیورسٹی مردن

301–350 = غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینیئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی

 301–350  = انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، اسلام آباد

301–350 = پی ایم اے ایس ارڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی

 301–350 = اسلامیہ یونیورسٹی بہاوالپور

301–350 = یونیورسٹی آف اینجنیئرنگ این

301–350 = یونیورسٹی آف لاہور

301–350 = یونیورسٹی آف منجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی

301–350 = یونیورسٹی آف ویٹرنری اور اینیمل سائنس لاہور

351–400 = بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی

351–400 =  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور

351–400 = خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی

351–400 =  گجرات یونیورسٹی

351–400  = پشاور یونیورسٹی

401–500 = بحریہ یونیورسٹی

401–500 = ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ

مزید برآں ، 47 اداروں کو ’رپورٹرز‘ کے طور پر درج کیا گیا تھا تاہم وہ باضابطہ درجہ بندی کے لیے اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترے۔

ایشیا یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں 35 ممالک کی 853 یونیورسٹیوں کا جائزہ لیا گیا ہے ، جس میں تدریس، تحقیق، علم اور بین الاقوامی نقطہ نظر کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی سب سے زیادہ جامع، سخت اور متوازن عالمی درجہ بندی ہے جس میں کارکردگی کے 18 اشاریوں میں تحقیق پر مبنی جامعات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ یہ اشاریے تدریس، تحقیق، علم کی منتقلی، اور بین الاقوامی کاری کا احاطہ کرنے والے 5 اہم ستونوں میں تقسیم کے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان یونیورسٹی رینکنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان یونیورسٹی رینکنگ ایشیا یونیورسٹی رینکنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ا ف یونیورسٹی آف

پڑھیں:

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر سے ملاقات

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات کی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے لیے عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی منظوری پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔ یہ ملاقات واشنگٹن میں عالمی بینک گروپ آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

وزیر خزانہ نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر جلد عملدرآمد اور مخصوص شعبوں میں مکمل کیے جانے والے منصوبے جلد طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر خزانہ نے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے اور کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے ایک موثر نظام بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈوئچے بینک کے وفد سے بھی ملاقات کی، جس کی قیادت مریم وازانی، منیجنگ ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کر رہی تھیں۔ وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی مالیاتی منڈیوں میں واپسی میں دلچسپی کا اظہار کیا جس میں پانڈا بانڈز اورای ایس جی بانڈز کے اجرا کی خواہش شامل ہے۔وزیر خزانہ نے اقتصادی اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر جلد عملدرآمد اور مخصوص شعبوں میں مکمل کیے جانے والے منصوبے جلد طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے اور کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے ایک مؤثر نظام بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ: صلاحیت، ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کا موازنہ
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے
  • ابھینندن کی طرح اس بار بھی 100 فیصد جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں، خواجہ آصف
  • پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے،وزیردفاع
  • ڈی جی موسمیات ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کے وائس پریذیڈنٹ منتخب
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر سے ملاقات
  • جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ایٹمی خطرات کم کرنے والے اقدامات، سٹرٹیجک توازن ضروری: جنرل ساحر
  • وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر سے ملاقات
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟