پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و عسکری کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس پر اقوام متحدہ نے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل اور پرامن حل پر زور دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل کا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں ممالک سے کوئی براہِ راست رابطہ نہیں ہوا، تاہم وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے دونوں حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو حالات کو مزید خراب کریں اور زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل صرف بامعنی، باہمی رابطے اور پرامن مکالمے سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ منگل کے روز پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 سیاحوں کی مبینہ ہلاکت کے بعد بھارت نے بدھ کے روز سندھ طاس معاہدے کی فوری معطلی کا اعلان کر دیا۔ بھارت نے اس واقعے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا، واہگہ بارڈر بند کر دیا، اور اسلام آباد میں تعینات اپنے ملٹری اتاشی کو واپس بلا لیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی ہائی کمیشن میں سفارتی عملے کی تعداد بھی محدود کر دی گئی۔

ان یکطرفہ بھارتی اقدامات کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد ایک جامع اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق، پاکستان نے شملہ معاہدہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کی معطلی کا عندیہ دیا ہے اور بھارت کے لیے فضائی حدود، زمینی آمد و رفت, واہگہ بارڈر اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن میں سفارتی عملہ 30 افراد تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ بھارت کے دفاعی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان نے سکھ یاتریوں کے سوا تمام بھارتی شہریوں کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے انہیں 48 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

علاقائی امن و استحکام کے لیے اس تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال نے بین الاقوامی برادری کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے، اور اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی قوتیں دونوں ممالک سے تحمل، تدبر اور مذاکرات پر زور دے رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید دو سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید دو سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا سی ڈی اے، 65لوئرکیڈرملازمین کو بطور جونیئراسسٹنٹ ترقی دے دی گئی نیتن یاہو اور مودی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، 20 اسرائیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے عمران خان نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھ دیا، 200 سے زائد کیسز کا حوالہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے انجینئر ڈاکٹر سجاد شکراللہ باجوہ کا اعزاز،پی ایچ ڈی تھیسز کا کامیاب دفاع،آفیسرز ایسو سی ایشن کی مبارکباد پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان اور بھارت پہلگام واقعے اقوام متحدہ

پڑھیں:

پاکستان کا بین الاقوامی تجارتی نظام میں اصلاحات کامطالبہ

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی تجارتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے جو ترقی پذیر ممالک کی خواہشات اور ضروریات کا آئینہ دار ہو۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریہ فارمولا اجلاس میں ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد خان نے کہا کہ ہمیں کثیر الجہتی اور اجتماعی اقدام پر اعتماد کو بحال کرنا چاہئے۔

انہوں نے مذاکرے اور سفارتکاری کو فروغ دینے، یکطرفہ سوچ کو ترک کرنے، محاذ آرائی سے گریز کرنے اور بگڑتے ہوئے عالمی ماحول کے پس منظر میں باہمی طور پر سود مند تعاون کو فروغ دینے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔کثیر الجہتی نظام کو مستحکم بنانے کے لئے پاکستانی تجاویز پیش کرتے ہوئے انہوں نے دنیا سے کہا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوا م متحدہ کے منشور کے اصولوں کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

 

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارتی آبی جارحیت‘ اقوام متحدہ نوٹس لے: راغب نعیمی  
  • پہلگام سانحہ کی تحقیقات اقوام متحدہ کرے، مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کا مطالبہ 
  • پاک بھارت کشیدگی، اقوام متحدہ کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل
  • بھارت اور پاکستان کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں، بات چیت سے مسائل حل کریں، اقوام متحدہ
  • پہلگام واقعہ؛ اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین
  • بھارت اور پاکستان زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اقوام متحدہ
  • پاکستان کا بین الاقوامی تجارتی نظام میں اصلاحات کامطالبہ
  • تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے: عاصم افتخار احمد
  • پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اوچھی حرکت؛ حکومت پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک