جنونی بھارتی فورسز کا کشمیری مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن، صحافی بھی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
کشمیری میڈیا کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے لگی اور مختلف علاقوں میں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ کشمیری میڈیا رپورٹ کے مطابق جو بھی فاشسٹ مودی پر سوال اٹھاتا ہے، گجرات کا قصاب اسے گرفتار کروا کے جعلی معابلے میں مار دیتا ہے، پہلگام فالز فلیگ آپریشن اور مودی حکومت پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کو بھارتی فوج نے جبراً گرفتار کر لیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشمیری صحافی نے سوال اٹھائے تھے کہ سخت ترین سکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی کیوں ممکن ہوئی۔؟ حملے کے وقت 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور سکیورٹی ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں۔؟ پہلگام تک جاتے جاتے مجھے 10 چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے لگی اور مختلف علاقوں میں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات 8 لاکھ سے زائد بھارتی فوج آئے روز جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچاتی ہے، بھارتی فوج کا وتیرہ ہے کہ ہر فالز فلیگ آپریشن کے بعد بے گناہ مسلمانوں کو نشانہ بناتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بے گناہ کشمیری علاقوں میں بھارتی فوج گرفتار کر
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر آج مکمل شٹ ڈاؤن
کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹ ڈاؤن ہڑتال ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں آج معمولاتِ زندگی مکمل طور پر معطل رہیں گے۔ یہ شٹ ڈاؤن ہڑتال کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر بھارت کے متنازع اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاج کے طور پر کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کے دن وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی، جس کا مقصد بھارتی حکومت کے ظالمانہ قوانین اور ناپاک عزائم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔
احتجاجی کال بھارت کی جانب سے وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کرنے کی پالیسی کے خلاف دی گئی ہے۔ حریت قیادت کا کہنا ہے کہ مودی حکومت مسلمانوں کی سیاسی، مذہبی اور ثقافتی شناخت کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔
مقبوضہ وادی میں شٹ ڈاؤن کے دوران سرینگر میں احتجاجی مارچ بھی کیا جائے گا، جہاں کشمیری عوام سڑکوں پر نکل کر متنازع بھارتی قوانین کے خلاف آواز بلند کریں گے۔
حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وقف قانون میں ترمیم دراصل ایک بڑی سازش کا حصہ ہے، جس کا مقصد کشمیریوں کی مذہبی خودمختاری کو محدود کرنا اور مقبوضہ علاقے کے اصل باشندوں کو بے اختیار کرنا ہے۔
علاوہ ازیں حریت قیادت نے کہا کہ بھارتی ریاستی ادارے فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ بھارت عالمی سطح پر کشمیری جدوجہد کو دہشت گردی کے طور پر پیش کر کے سچ کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزیوں پر جوابدہ بنائے۔ کشمیری عوام پر جبر، ان کی تحریک آزادی کو دبانے کے ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔