بلوچستان: ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع ژوب میں زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز ژوب سے 70 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 4600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 3944 روپے کم ہو کر3 لاکھ66 ہزار 457 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 46 ڈالر کمی کے بعد 4050 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان میں سونا ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا