آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان کارروائیوں کے تسلسل میں 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب حسن خیل، شمالی وزیرستان اور پاکستان-افغانستان سرحد کے قریبی علاقوں میں ایک منظم کلیئرنس آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران مزید سترہ (17) خوارج، کو ٹھکانے لگایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے ملک میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مزید 17 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان ضلع (این ڈبلیو ڈی) میں 25 تا 27 اپریل کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 54 خوارج ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان کارروائیوں کے تسلسل میں 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب حسن خیل، شمالی وزیرستان اور پاکستان-افغانستان سرحد کے قریبی علاقوں میں ایک منظم کلیئرنس آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران مزید سترہ (17) خوارج، کو ٹھکانے لگایا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ خوارج  غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر سرگرم تھے، کامیابی سے انجام کو پہنچائے گئے، ہلاک شدگان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یوں تین روزہ انسدادِ دہشت گردی آپریشن میں واصلِ جہنم ہونے والے خوارج کی مجموعی تعداد اکھتر (71) ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز مادرِ وطن کی سرحدوں کے تحفظ اور پاکستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر

پڑھیں:

عید پر بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر فورسز کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں عید الاضحی کے موقعے پر بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر فورسز، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی عوام کی جان و مال کو تحفظ دینے کیلئے بھر پور کاوشیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو ، سیپکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے 3دن بلا ناغہ بجلی و گیس دے کر ثابت کر دیا کہ کمی کسی چیز میں نہیں ہے، بس نیت خراب عوام کو اذیت دینا اور مال بٹورنا ہے، ان تین دنوں میں نہ تو کوئی فالٹ آیا، نہ ٹرانسفارمر خراب ہوئے اور نہ ہی گرڈ سٹیشن سے کوئی مسئلہ ہوا، اس سے ثابت ہوگیا کہ یہ سب چیزیں خود ساختہ ہوتی ہیں جو کہ عیدالاضحی کے 3 دن کے بعد سے دوبارہ اسٹارٹ ہوگئی ہیں ۔ محمد خالد قادری نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے۔ بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی اور جبرا ٹیکسز وصولی بند کرے، عوام کو بجلی و گیس کی مستقل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ کے بیان جس میں کہا کہ مہنگائی میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ ذرا ائیر کنڈیشن بنگلوں/گاڑیوں اور مراعات سے باہر نکل کر ذرا مارکیٹس اور غریب آبادیوں کا دورہ کریں شاید ان کا ذہن اور آنکھیں صحیح ہو جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے سینٹری ورکرز کیلئے بونس کا اعلان
  • جنوبی افریقہ: طوفانی بارشوں اور سردی سے درجنوں افراد ہلاک
  • کیا اب بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو پولیس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی؟
  • پاک افغان بارڈر کی بندش، تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالرز سے کم ہو کر ایک ارب ڈالر رہ گیا
  • فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا، دفاعی بجٹ میں اضافہ اور سرینڈر مودی
  • عید پر بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر فورسز کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں
  • افغانستان کے ساتھ بار بار بدلتا ہوا تعلق چیلنج بنا ہوا ہے،شیری رحمن
  • لاس اینجلس کا احتجاج دیگر امریکی ریاستوں میں پھیلنا شروع، مزید 2 ہزار نیشنل گارڈز کی تعیناتی کا اعلان
  • افغانستان: ملک چھوڑنے والے واپس آجائیں ، کچھ نہیں کہا جائے گا‘ طالبان کا اعلان
  • لکی مروت، اہم دہشتگرد کمانڈر چھوٹا وسیم گنڈی خانخیل سمیت 3 خوارج ہلاک