اداکارہ زینت امان اسپتال میں داخل، اب حالت کیسی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ زینت امان نے اسپتال سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
ورسٹائل اداکارہ زینت امان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ایک طبی عمل کے بعد اسپتال کے ’ریکوری روم‘ میں ہیں اور تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔
73 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسپتال سے کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں ایک تصویر میں وہ اپنی ایک آنکھ کو ڈھانپے نظر آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک طویل عرصے سے ان کی سوشل میڈیا پر غیر فعال رہنے کی وجہ ان کی طبی مصروفیات تھیں، تاہم انہوں نے اسپتال میں داخل ہونے اور طبی عمل سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman)
سینئر اداکارہ نے لکھا کہ اسپتال کے سرد ماحول نے انہیں دوبارہ زندگی کے معنی یاد دلا دیے ہیں، اور اب وہ ایک مرتبہ پھر باقاعدگی سے انسٹاگرام پر اپنی کہانیاں، فیشن، ذاتی یادیں اور خیالات بانٹنی رہیں گی۔
یاد رہے کہ ماضی کی مقبول اداکارہ زینت امان ’ہرے راما ہرے کرشنا‘، ’ڈان‘ اور ’ستیم شیوم سندرم‘ جیسی فلموں کیلئے جانی جاتی ہیں۔ زینت امان جلد ہی نیٹ فلکس کی سیریز ’The Royals‘ میں نظر آئیں گی، جو 9 مئی 2025 کو ریلیز ہو رہی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Netflix India (@netflix_in)
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکارہ زینت امان
پڑھیں:
نوشہرو فیروز: لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا بیان سامنے آگیا
فائل فوٹونوشہرو فیروز میں لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کنڈیارو سول اسپتال کا مؤقف سامنے آگیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کل صبح متاثرہ لڑکی بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لائی گئی تھی۔
ایم ایس ڈاکٹر رفیق کا کہنا ہے کہ رشتے داروں نے بتایا کہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھائی ہیں، لڑکی کی طبیعت بہتر ہونے پر اسے گمبٹ اسپتال ریفر کیا، گزشتہ رات کو لڑکی کو دوبارہ اسپتال لایا گیا تو وہ فوت ہوچکی تھی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کو دو ہفتے قبل رشتے دار نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، تنازع کا فیصلہ ہونے تک لڑکی کو امانتاً علاقے کے وڈیرے کے ہاں رکھا گیا تھا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ محبت ڈیرو پولیس نے متاثرہ لڑکی کے پوسٹ مارٹم کیلئے لیٹر دیا، لڑکی کی لاش سے نمونے لیب بھیجے ہیں، کنڈیارو اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ابتدائی رپورٹ کل صبح تک جاری کریں گی۔
اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ لڑکی کو گزشتہ روز اغواء کیا گیا تھا، جس کی لاش اس کے گھر کے سامنے سے ملی۔
اہلخانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ لڑکی کو دو ہفتہ قبل رشتے دار نے زیادتی کا نشانہ بنایا، فریقین فیصلے کے لیے وڈیرے کے پاس گئے تھے، فیصلہ ہونے تک لڑکی کو وڈیرے کے گھر پر رکھا گیا تھا۔
لڑکی کی نانی نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے اسے وڈیرے کے گھر سے اغواء کے بعد زہر دے کر قتل کیا۔