پنجاب حکومت کا 12ہزار رابطہ سڑکوں کی تعمیروبحالی کا سب سے بڑا پروگرام شروع کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 اپریل 2025ء ) پنجاب میں تاریخ کا رابطہ سڑ کوں کی بحالی کا سب بڑا پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ جس کے تحت 12ہزار کلومیٹر روڈز کی تعمیر ومرمت اورر بحالی وتوسیع کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے ہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے روڈ پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں اگلے مالی سال میں انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر ویلج روڈ کی تعمیر و بحالی کی تجویز لیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے عوام کی ضرورت اور استعمال کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈز پراجیکٹ کی ترجیحات مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ روڈز سائیڈ کو تجاوزات سے پاک کرنے کرنے کے لئے بائی لاز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔(جاری ہے)
اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 460روڈ کی تعمیر و توسیع اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ قائد اعظم انٹر چینج تا واہگہ باڈر روڑ کی تعمیر مکمل کر لیا گیا اور ڈرین اور وال کی تعمیر جاری ہے۔ ملتان وہاڑی دو رویہ روڈ پراجیکٹ کی ایکنک نے منظوری دے دی جبکہ ایڈیشنل کیرج وے کی تعمیر جاری ہے۔ مری میں روڈز کی تعمیر و بحالی کے تمام پراجیکٹ مکمل کر لیا گیا۔ کرتار پور راہداری پراجیکٹ میں شکر گڑھ روڈ مکمل، مریدکے نارووال روڈز کی تعمیر جاری ہے۔ اجلاس میں روڈز کی عمومی چوڑائی12-فٹ رکھنے کی تجویز پر اتفاق رائے قائم کیا گیا۔ شہروں اور دیہات میں یکساں طرز کی ٹف ٹائل لگانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ ساڑھے 18 کلومیٹر روڈ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ لیہ بھکر کو موٹروے سے منسلک کرنے کے لئے ایکسپریس وے پراجیکٹ کے لئے فیزیبلٹی سٹڈی رپورٹ طلب کرلی گئی جبکہ کھاریاں راولپنڈی ایکسپریس روڈ پراجیکٹ پر غور کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روڈ پراجیکٹ اجلاس میں کی تعمیر جاری ہے روڈز کی لیا گیا
پڑھیں:
پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کےارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن وامان، سڑکوں، ستھراپنجاب، صحت اورٹرانسپورٹ کےشعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ بھی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔ارکان اسمبلی کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ بن گیا۔
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر 11 سالہ بچہ جاں بحق
مزید :