مظفرآباد:

وفاقی وزیروزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے بھارت کی جانب سے پہلگام کے خود ساختہ واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کو مسترد کرتے ہوئے روانی کے مقام پر یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے دورے کا مقصد یہاں کہ عوام کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف اور پوری پاکستانی قوم قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ جواب کیلئے تیار ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے جذبے کو سلام کرتا ہوں کہ بھارت کے 77 سالوں سے مظالم کے باوجود ان کا آزادی کا جذبہ کم نہیں ہوا۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے باوجود کشمیریوں کو مرعوب نہیں کر سکتے۔ پہلگام کا خود ساختہ واقعہ ہو یا جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہو ان سب کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے۔ پاکستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کے پیچھے ہندوستان ہے کلبہوشن یادو اس کا واضح ثبوت ہے۔ اپنے آپ کو نام نہاد جمہوریت کہنے والا بھارت خود ساختہ واقعے کے پانچ منٹ بعد بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانا انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں اور آبی جارحیت سے ہمیں مرعوب نہیں کر سکتا۔ آج ہندوستان کے ان غیر قانونی اقدامات کے خلاف پوری قوم یکجا ہے۔ ملکی سلامتی اور کشمیر کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

قائد پاکستان نواز شریف نے جس طرح ملک کو ایٹمی طاقت بنایا انشاء اللہ اسی طرح آج بھی مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت آپ کو شکست دے گی۔ مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور میں یقین دلاتا ہوں کہ مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیر کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

وزیر امور کشمیرنے سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ مشتاق منہاس، مسلم لیگ آزاد کشمیر کے قائدین، کارکنان، خواتین عہدیداران کا یکجہتی کشمیر کے کامیاب جلسے کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نےوزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان کا اس مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرنے لائن آف کنٹرول کے عاقے آمد پر شکریہ اداکرتے ہوئے یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو ہمارا پیغام دینا چاہتا ہوں وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیف آف آرمی سٹاف کی پشت پر کھڑی ہے۔ بھارتی افواج سے پاکستانی عوام نے کشمیر آزاد کرایا جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے عوام دفاعی لائن پر کھڑے ہوں گے۔ مالی منفعت پر نہیں بلکہ اپنے نظریے کی خاطر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نیلم اور لیپا ویلی کے بہادر عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں- اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اگر کشمیریوں کو حق نہیں ملتا تو ہم اپنی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

آزاد کشمیر کے لائن آف کنٹرول کا ایک ایک بچہ اپنی افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ میزبان جلسہ سابق وزیر حکومت و سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو پوری قوم افواج پاکستان کے آگے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرے گی۔ بھارت ہمیشہ کی طرح مسئلہ کشمیر کو سبوتاژ کرنے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ مشتاق منہاس نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم ایک آواز بن کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ انہوں نے سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کا انتہائی مختصر کال پر شاندار جلسے کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

یکجہتی کشمیر جلسے سے نائب صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر نجیب نقی، سابق وزیر حکومت محترمہ نورین عارف، سیکرٹری مالیات مسلم لیگ ن ڈاکٹر مصطفی بشیر، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس سے پہلےوزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفرون انجینئر امیر مقام کا آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد پہنچنے پر سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مشتاق منہاس، سابق وزیر حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت نے روانی کے مقام پر وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان کا روانی آمد پر استقبال کیا۔ یکجہتی کشمیر جلسے میں پہنچنے پرپاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے پارٹی ترانوں کی گونج میں پرتپاک استقبال کیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

قطر تنہا نہیں، عرب اور اسلامی دنیا اس کے ساتھ ہے، سیکریٹری جنرل عرب لیگ

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اتوار کو اسرائیل کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرم پر خاموشی مزید جرائم کا راستہ ہموار کرتی ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے ایک روز قبل تیاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ابوالغیط نے کہا کہ یہ اجلاس اپنے آپ میں ایک طاقتور پیغام ہے کہ قطر تنہا نہیں، عرب اور اسلامی دنیا اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات 2 سال سے غزہ میں جاری نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی کا نتیجہ ہیں جس نے قابض قوت کو بے خوف بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر پر اسرائیلی حملہ: سلامتی کونسل کی مذمت، قطری وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف

یہ اجلاس قطر کی جانب سے اس وقت طلب کیا گیا جب اسرائیل نے 9 ستمبر 2025 کو دوحہ میں حماس کے متعدد رہنماؤں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بناتے ہوئے غیر معمولی فضائی حملہ کیا تھا۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق آج بروز پیر ہونے والے اجلاس میں اسرائیلی حملے کے خلاف ایک قرارداد پر غور کیا جائے گا۔

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اسی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دوہرے معیار ترک کرے اور اسرائیل کو اس کے جرائم پر سزا دے۔

مزید پڑھیں: قطر پر حملہ: برطانوی وزیراعظم اور اسرائیلی صدر کے درمیان ملاقات ’جھڑپ‘ میں بدل گئی

’وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو اس کے تمام جرائم پر جوابدہ بنائے، ہمارے فلسطینی بھائیوں کے خلاف جاری نسل کشی، جس کا مقصد انہیں اپنی سرزمین سے بے دخل کرنا ہے، کامیاب نہیں ہوگی۔‘

شیخ محمد کے مطابق یہ فضائی حملہ، جس میں چھ افراد جاں بحق ہوئے، دراصل ثالثی کے اصول پر ہی حملہ تھا کیونکہ اصل ہدف حماس کے امن مذاکراتی رہنما تھے۔

’اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشتگردی کے سوا کچھ نہیں کہا جا سکتا، یہ موجودہ انتہا پسند اسرائیلی حکومت کا وہ رویہ ہے جو کھلے عام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔‘

مزید پڑھیں: دوحا میں اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، انتونیو گوتریس

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بزدلانہ اور خطرناک اسرائیلی جارحیت اس وقت کی گئی جب قطر سرکاری اور عوامی سطح پر جنگ بندی کے مذاکرات کی میزبانی کر رہا تھا، جس کی اطلاع اسرائیلی فریق کو بھی تھی۔

دریں اثنا مصری وزیر خارجہ بدر عبدالطیف نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا۔

مصر کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ بات چیت بحران کے جائزے اور خطے کو درپیش شدید سیاسی و سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں پر مرکوز رہی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے، پاکستان نے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دیدی

وزرائے خارجہ نے عرب و اسلامی اتحاد پر زور دیا اور مشترکہ مفادات کے تحفظ و استحکام کے لیے مستقل رابطوں کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

ہنگامی اجلاس میں ایران کے صدر مسعود پزیشکیان، عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی اور فلسطینی صدر محمود عباس کی شرکت متوقع ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی شرکت بھی متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابوالغیط بدر عبدالطیف حماس دوحہ سیکریٹری جنرل عرب لیگ فلسطینی صدر محمد شیاع السودانی محمود عباس مسعود پزیشکیان مصری وزیر خارجہ

متعلقہ مضامین

  • امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
  • آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
  • ’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
  • عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس
  • کمزور کمیونٹیز کی مدد کیلئے سماجی پروگرام جاری رکھے جائیں: یوسف رضا گیلانی 
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ملاقات ، مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ
  • پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عطاء اللہ تارڑ
  • بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار کا الجزیرہ کو انٹرویو
  • بطور ایٹمی طاقت پاکستا ن مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے ،کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے،اسحاق ڈار
  • قطر تنہا نہیں، عرب اور اسلامی دنیا اس کے ساتھ ہے، سیکریٹری جنرل عرب لیگ