بھارتی دھمکی کے بعد ہانیہ عامر کے لیے بھارتی مداح کی جانب سے پانی کا خصوصی تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کر دیا اور یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے خوب میمز بنائیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام ممکنہ جنگ کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارتی اقدام کا تمسخر اڑاتے نظر آئے کسی نے کہا کہ ’پانی بند ہو گیا تو میں نہاؤں گا کیسے‘۔ تو کوئی منہ پر صابن لگا کر مودی کو پانی کھولنے کا کہتا رہا۔
اس دوران بھارت میں کچھ نوجوانوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو پانی کی بوتلیں بھیجنے پر مبنی ایک میم ویڈیو بنائی۔ جس میں ایک ڈبے میں چند پانی کی بوتلیں رکھی ہوئی تھیں اور ان پر لکھا تھا کہ یہ انڈیا کی طرف سے ہانیہ عامر کے لیے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
یہ بوتلیں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے سندھ طاس معاہدے کی طرف اشارہ تھیں، جسے حال ہی میں نئی دہلی نے معطل کر دیا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ کسی نے کہا کہ پاکستان میں بھی پانی مل رہا ہے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ جو میمز پاکستانی بنا رہے ہیں وہ بھی دیکھیں۔
ایک صارف نے کہا کہ یہ بالکل بھی مزاحیہ نہیں ہے بلکہ افسوسناک ہے۔ جبکہ حسان نامی صارف کا کہنا تھا کہ آپ نے پتہ ہی غلط لکھا ہے ہانیہ عامر اسلام آباد میں نہیں بلکہ کراچی میں رہتی ہیں اور پہلے پانی بند کریں پھر ایسی بچوں والی ویڈیوز بنانا۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستانی فنکاروں کے بھارتی منصوبوں میں کام کرنے کے معاملے پر بھی شدید بحث جاری ہے اور بھارت کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ اس وقت فواد خان نے ’عبیر گلال‘ میں کام کیا تھا جو اب ریلیز نہیں کی جا رہی جبکہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی تھیں جس کے حوالے سے خبریں آئیں کہ اب ان کی جگہ کوئی اور یہ کردار ادا کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ دلجیت دوسانجھ سردار جی 3 عبیر گلال فواد چوہدری ہانیہ عامر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ دلجیت دوسانجھ عبیر گلال فواد چوہدری ہانیہ عامر ہانیہ عامر کے بعد
پڑھیں:
چترال: برساتی ریلے میں مسافر گاڑی پھنس گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
چترال کے نواحی گاؤں شالی گول کے مقام پر موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔
برساتی ریلے میں مسافر گاڑی پھنس گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دریائے چترال میں بھی طغیانی سے نشیبی علاقے پانی کی زد میں آگئے۔
دوسری جانب پنجاب میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی کی کمی کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئےحالیہ سیلاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے تمام گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے، روڈا اور ایل ڈی اے سے دریائے راوی کی زمین پر غیر قانونی سوسائٹیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔
محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔
محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیر والا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔
سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیر والا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک چھٹے روز بھی بند ہے، متبادل راستوں پر ٹریفک بھیجا جا رہا ہے۔