پاک فوج کی تیاریاں عروج پر, جوان قربانی دینے کو تیار,جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری شامل
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں ،جنگی مشقوں میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال ، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔
اسرائیل کا غزہ پر اتنا شدید حملہ کہ زلزلے جیسے جھٹکے پیدا ہوگئے
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لیے پر عزم ہیں اور ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیار ہیں ۔پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشارہے۔
یہاں یہ یاد رہے کہ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی،بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے فوری اور منہ توڑ جواب دیا ۔ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔مؤثر جواب سے دشمن کو خاموش کروا دیا گیا،پاک فوج کے مؤثر جواب سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات بھی ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں واقعہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی چکپترا پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں کو بھی خالی کروالیا ہے اور مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔بھارت کی طرف سے یہ اشتعال انگیزی اسکے جنگی جنون کی غماز ہے۔
مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں نے بھارتی غاصبانہ قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا: کشمیری عوام
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
پہلگام واقعہ، نواز شریف اور ڈکی بھائی کا ایک ہی جیسا موقف سامنے آگیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف
انڈیا ٹوڈ ے نے اپنے جھوٹے دعوے میں کہا کہ دہشتگرد نے داعش خراسان کیساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں شمولیت کا اعتراف کیا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے۔ پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ”انڈیا ٹوڈے“ کے گمراہ کن دعوؤں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں جھوٹا اعتراف کیا گیا کہ دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کی ہے۔
انڈیا ٹوڈ ے نے اپنے جھوٹے دعوے میں کہا کہ دہشتگرد نے داعش خراسان کیساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں شمولیت کا اعتراف کیا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ اس من گھڑت خبر کو ”انڈیا ٹوڈے ”نے غیر مصدقہ ”سورس” سے شائع کیا اور دیگر بھارتی اداروں نے بغیر تصدیق کے پھیلایا۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے بھی کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔
پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کیلئے بھارت دہشت گردوں کے بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے، ریاستی سرپرستی میں پاکستان مخالف گودی میڈیا جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔