بانی پی ٹی آئی ملاقات، رہنما پولیس ناکا توڑتے ہوئے پیدل اڈیالہ جیل کی جانب روانہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
پولیس حکام کے روکنے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما بانی سے ملاقات کے لیے پیدل جیل روانہ ہوگئے۔
پولیس اہلکاروں نے جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو روکنے کی کوشش کی۔
راولپنڈی کے اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 پارٹی رہنمائوں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔
پولیس اہلکاروں نے کہا ہے آج چھٹی کا دن ہے آپ کی ملاقات نہیں ہو سکتی۔
جس پر پی ٹی آئی رہنما اور ایم این اے شاہد خٹک نے اہلکاروں کو کہا کہ آپ جیل عملہ نہیں، ہم جیل جائیں گے آپ روک نہیں سکتے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
حکمران بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے خوفزدہ ہیں: علیمہ خان
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ حکمران بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے خوفزدہ ہیں۔علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہاں بیٹھے لوگ نہیں چاہتے بانی کے بچے پاکستان آئیں، بیٹے اپنے والد سے کیوں ملنے نہ آئیں؟ بانی کے بیٹے پاکستانی ہیں ان کے پاس شناختی کارڈ ہے، وہ ضرور واپس آئیں گے، انہیں کیوں روکا جائے گا؟مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے حکومت 5 اگست کی احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دیا جارہا ہے، جن امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا ان کا اصل قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کے احتجاج کو نہیں دبا سکتے، حکومت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو مزید نہیں روک سکتی۔