پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ملک ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، ایسے وقت میں قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، ہم اس جنگ کی حمایت اور تسلط کے خطرناک عزائم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
سیاسی اور کور کمیٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی طاقت اور واضح ردعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے، اس نازک وقت بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنا محض ناانصافی نہیں ملک و قوم سے دشمنی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کامطالبہ کرتی ہے تاکہ قوم سرحدوں کے دفاع میں متحد ہوسکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ملاقات، بھارت کے جارحانہ رویہ پر شدید تشویش کا اظہار قائمہ کمیٹی نے پی ایس ایل کی کارکردگی پر بریفنگ کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو طلب کرلیا پاکستان خطے میں امن کا خواہاں لیکن بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینگے، آرمی چیف انصاف تو اللہ کا کام ہے، ہم جج تو دستاویز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل بھارت کے ساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، بلاول بھٹو نے دنیا کو خبردار کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
—فائل فوٹونائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہئیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔