اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9میں تنظیم کے دفتر کا افتتاح کیا جائے گا،چیئرمین آل پاکستان منارٹیز موومنٹ ندیم بھٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سٹی رپور ٹر)آل پاکستان منارٹیز موومنٹ کے چیئرمین ندیم بھٹی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9میں تنظیم کے دفتر کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس موقع پر سلیکشن سسٹم کے خاتمے کی مہم کا آغاز بھی کیا جائے گا، جس کا مقصد پاکستان کی اقلیتوں کی سیاسی شرکت میں اضافہ ہے۔سلیکشن سسٹم کے خاتمے کی یہ مہم اس لیے اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس نظام کی موجودگی میں اقلیتی نمائندوں کا انتخاب سیاسی جماعتوں کی صوابدید پر ہوتا ہے، جس سے اقلیتی برادری کی حقیقی نمائندگی متاثر ہوتی ہے۔ اگر سلیکشن سسٹم ختم کر دیا جائے تو اقلیتی امیدوار براہ راست عوامی ووٹوں کے ذریعے منتخب ہو سکیں گے، جس سے ان کی سیاسی شرکت اور آواز میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ ندیم بھٹی نے کہا کہ تنظیم کا یہ اقدام پاکستان میں اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کی سیاسی شمولیت کو فروغ دینے کی سمت میں ایک مثبت قدم ہے۔

امید ہے کہ دیگر سیاسی جماعتیں اور حکام بھی اس سلسلے میں سنجیدگی سے غور کریں گے تاکہ ملک میں جمہوری عمل کو مستحکم اور شفاف بنایا جا سکے۔ندیم بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ مختص ہے، لیکن اس پر موثر عمل درآمد میں متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق، وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں اقلیتی ملازمین کی تعداد 3.

31 فیصد ہے، جو مقررہ کوٹے سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سرکاری ادارے اقلیتی کوٹے کی آسامیوں پر بھرتی کے عمل میں سست روی کا شکار ہیں، جس سے کوٹے کی تکمیل میں رکاوٹ آتی ہے۔سرکاری اداروں میں اقلیتی کوٹے کی آسامیوں پر بروقت اور شفاف بھرتیوں کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور رپورٹنگ کا نظام مضبوط کیا جائے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ اقلیتی کوٹے پر عمل درآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ کوٹے کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکیندیم بھٹی نے کہا کہ سینٹری ورکرز کی ملازمتوں کے اشتہارات میں مسیحی کی اصطلاح کا استعمال یقینی طور پر توہین آمیز اور غیر مناسب ہے۔ یہ عمل اقلیتی برادری کی عزت اور وقار کے منافی ہے اور معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتا ہے۔

ملازمتوں کے مواقع سے متعلق اشتہارات تیار کرنے والے افراد اور اداروں کو ثقافتی اور مذہبی حساسیت پر تربیت دی جائے تاکہ وہ اشتہارات میں مناسب زبان کا استعمال یقینی بنا سکیں۔حکومت اور متعلقہ ادارے ایسے اشتہارات کی جانچ پڑتال کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کریں تاکہ اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ ہو سکے۔ندیم بھٹی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی حکومت نے 1988 میں 11 مسیحی کالونیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کیا تھا، جس میں سے 4 پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔ یہ اقدام مسیحی برادری کے لیے ایک مثبت قدم تھا، لیکن باقی 7 کالونیوں کے مالکانہ حقوق کا حصول ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔حکومت کو چاہیے کہ وہ باقی 7 مسیحی کالونیوں کے مالکانہ حقوق کا عمل تیز کرے تاکہ مسیحی برادری کی ملکیت کا حق تسلیم ہو اور ان کی معاشی حالت میں بہتری آئے۔ندیم بھٹی نیحکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں کو درخواست کی کہ وہ سیکٹر ایچ 9 کی کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لیے فوری قانونی اور انتظامی اقدامات کریں۔ی آبادی کے تمام مکینوں کی تفصیلات جمع کر کے انہیں سرکاری ریکارڈ میں شامل کیا جائے تاکہ مالکانہ حقوق کی تقسیم میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔حکومت اور متعلقہ ادارے کچی آبادیوں کی ترقی اور مکینوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مستقل بنیادوں پر نگرانی کریں کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو اسلام آبادکی صفائی کے ضامن اورغریب لوگ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے آفس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجہ عمران اشرف ہونگے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملکی معیشت کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیزکی شراکت داری ناگزیر ہے، عاطف اکرام شیخ ملکی معیشت کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیزکی شراکت داری ناگزیر ہے، عاطف اکرام شیخ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، خوفزدہ بھارت نے آئی ایس پی آرکا یوٹیوب چینل بلاک کردیا پہلگام واقعے پر را کی خفیہ دستاویز لیک، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کا سربراہ برطرف پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بلانے کا عندیہ پاک بھارت کشیدگی، قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ نواز شریف سے عرفان صدیقی کی ملاقات، سینیٹ میں پارٹی کارکردگی پر گفتگو TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اقلیتی برادری مالکانہ حقوق کیا جائے گا میں اقلیتی اسلام آباد سیکٹر ایچ کوٹے کی کے لیے اور ان

پڑھیں:

حکومت کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، اور اس حوالے سے تجاویز پر مبنی ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے جو آئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق، مجوزہ پالیسی میں چینی کی قیمتوں اور پیداوار سے متعلق ریاستی مداخلت کو کم سے کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت صرف 5 لاکھ ٹن چینی کا بفر اسٹاک ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) کے ذریعے رکھے گی، جو ایک ماہ کی ملکی کھپت کے برابر ہوگا، جبکہ باقی تمام معاملات نجی شعبے کے سپرد کیے جائیں گے۔اگر ڈی ریگولیشن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت سبسڈی کا دائرہ وسیع کرنے پر غور کرے گی. تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی مجوزہ پالیسی کے تحت چینی کی سرپلس مقدار کو برآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی. تاکہ گنے کے کاشتکاروں کو بہتر قیمتیں مل سکیں اور ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہو۔تخمینے کے مطابق، برآمدات سے سالانہ 1.5 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ڈرافٹ کے مطابق، شوگر ملز کو اپنی پیداواری صلاحیت 50 فیصد سے بڑھا کر 70 فیصد تک لانے کی ترغیب دی جائے گی، جس سے 2.5 ملین ٹن اضافی چینی پیدا ہو سکے گی۔توقع ہے کہ اس پالیسی سے چینی کے شعبے میں مقابلے کی فضا بہتر ہوگی، کسانوں کو فائدہ ملے گا اور ملک کی معیشت کو زرمبادلہ کمانے کا نیا موقع میسر آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی جاتے پٹڑی سے اتر گئی، 50 سافر زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کی ابتک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ
  • قواعد سے ہٹ کر بھرتیوں کا کیس: چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی کی درخواست ضمانت خارج
  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں کنونشن کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت مانگ لی
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
  • پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کل چین سے لانچ کیا جائیگا
  • حکومت کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ
  • نیشنل پریس کلب اور سی ڈی اے کی ملکر سرسبز اسلام آباد مہم کے تحت ون ملین درخت لگانے کی مہم کا آغاز
  • اسلام آباد کچہری میں وکلا کا قائد اعظم یونیورسٹی کے سیکورٹی انچارج کرنل ریٹائرڈ ندیم پر تشدد
  • حکومت کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا اصولی فیصلہ