پہلگام فالس فلیگ آپریشن ، پاکستانی سکھ برادری نے پاکستان کی مکمل تائید کا اعلان کردیا۔۔ چیئرمین پاکستان سکھ کمیونٹی رادیش سنگھ نے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام دنیا اور پاکستان کی سکھ کمیونٹی پاکستان کے ساتھ ہے۔
سکھ رہنماء سربت سنگھ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہندوستان کی سکھ برادری بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستانی سکھ گولڈن ٹیمپل تک پہنچ جائیں اور ارداس کریں۔ سربت سنگھ نے واضح عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے سب سے پہلے وہ حاضر ہوں گے۔
ایک اور سکھ رہنماء ہربجن سنگھ نے جوش و خروش سے کہا کہ ان کے خون کا ایک ایک قطرہ بھی پاکستان کے لیے لڑے گا۔
وریام سنگھ نے اپنے گہرے ملکی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی ہیں اور ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ان کا ملک، ان کی زمین اور ان کی ماں ہے۔
سکھ برادری کے نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی تمام اقلیتیں اس نازک صورتحال میں اپنے ملک کے ساتھ متحد ہیں۔
پاکستانی سکھ برادری کا یہ واضح اور مضبوط پیغام ملک کے دفاع اور اتحاد کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے آلہ موسیقی میں چھپائی گئی 490 گرام افیون برآمد

کراچی:

ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 490 گرام افیون برآمد کر لی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق مشیات بینجو (آلہ موسیقی) میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے آلہ موسیقی میں چھپائی گئی 490 گرام افیون برآمد
  • پاک امریکا تجارتی ڈیل مکمل: یہ تاریخی معاہدہ ہمارے تعاون کو بڑھا دے گا، شہباز شریف
  • پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی، امریکی صدر کا اعلان
  • ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان کر دیا
  • پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی،صدر ٹرمپ کا اعلان
  • نتین یاہو غزہ کو مکمل طور پر تباہ کرنا چاہتا ہے، اسرائیلی اخبار
  • ریا چکرورتی کو سشانت سنگھ راجپوت قتل کیس میں عدالت کا نوٹس جاری
  • ٹرمپ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کی مخالفت کر دی
  • ٹرمپ نے چینی صدر سے جلد ملاقات کا عندیہ دے دیا
  • ناروے کپ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا تیسرا میچ برابری پر ختم