شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
شاہ رخ خان، جو بھارت میں ’بادشاہ‘ اور دنیا بھر میں ’کنگ آف رومانس‘ کے نام سے پہچانے جاتے ہیں، اب صرف دلوں کے نہیں بلکہ دولت کے بھی بادشاہ بن چکے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ میگزین اسکوائر کی تازہ رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کو 2025 کے دنیا کے دس امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔ ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 87 کروڑ 65 لاکھ امریکی ڈالر یعنی تقریباً 8 ارب 76 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں شاہ رخ نے صرف بالی ووڈ کے ہی نہیں، بلکہ ہالی ووڈ کے کئی معروف اور مقبول چہروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بریڈ پٹ، جیکی چن، جارج کلونی، ٹام ہینکس اور رابرٹ ڈی نیرو جیسے عالمی سطح کے ستارے اس دوڑ میں شاہ رخ سے پیچھے رہ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آرنلڈ شیوارزنیگر 1.
میگزین اسکوائر کی رپورٹ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ شاہ رخ خان کی دولت میں پچھلے پانچ برسوں کے دوران حیران کن طور پر 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2020 میں ان کی دولت 60 کروڑ ڈالر تھی، جو 2025 میں 80 کروڑ 76 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اضافہ محض فلمی کمائی کا نتیجہ نہیں، بلکہ ان کی بزنس اسٹریٹجی، سرمایہ کاری اور برانڈ ویلیو کا ثبوت ہے۔
شاہ رخ کی حالیہ کامیابیوں میں 2023 کی بلاک بسٹر فلمیں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ بھی شامل ہیں جنہوں نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کامیابیاں سمیٹیں اور کنگ خان کو نہ صرف اداکاری کے میدان میں بلکہ مالی میدان میں بھی بلند مقام پر پہنچا دیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان کے ساتھ
پڑھیں:
اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کے اسلحہ معاہدے منسوخ کر دیے
اسپین کی حکومت نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں اسرائیل سے اسلحہ کی خریداری کے بڑے معاہدے منسوخ کر دیے ہیں۔ فیصلے کے تحت 825 ملین ڈالر (قریباً 700 ملین یورو) مالیت کے راکٹ لانچر سسٹمز اور 287 ملین یورو کے اینٹی ٹینک میزائل لانچر معاہدے منسوخ کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ معاہدے اسرائیلی کمپنی ایل بٹ سسٹمز کے تیار کردہ پلس پلیٹ فارم سے ماخوذ 12 ایس آئی ایل اے ایم راکٹ لانچر سسٹمز اور 168 اینٹی ٹینک لانچر کی خریداری سے متعلق تھے۔
یہ پیشرفت اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی جانب سے گذشتہ ہفتے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ فوجی سازوسامان کی فروخت اور خریداری پر قانونی پابندی عائد کرے گی۔
مزید پڑھیں: اسپین کا عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فریق بننے کا اعلان
سانچیز نے اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کو ’نسل کشی‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسپین کسی بھی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں ہوگا جو اسرائیلی جارحیت کو سہارا دے۔
رپورٹس کے مطابق اسپین کی وزارت دفاع اسرائیلی ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کو مسلح افواج سے مرحلہ وار ختم کرنے کا جامع جائزہ لے رہی ہے۔
خیال رہے کہ اسپین یورپ میں ان چند ممالک میں شامل ہے جو اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی غزہ پالیسی کے سب سے زیادہ ناقد سمجھے جاتے ہیں۔
2024 میں اسپین نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور اسرائیل نے اپنا سفیر میڈرڈ سے واپس بلا لیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپین اسرائیل اسلحہ معاہدے منسوخ سانچیز