آج سندھ کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ،خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی آج بارش متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ دادو ، جیکب آباد، سبی اور موہنجوداڑو  میں 44، کراچی، ملتان اور ساہیوالمیں 37، لاہور اور پشاور میں 35، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 33 اور مظفر آباد اور گلگت میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حافظ آباد: بارش اور سیلابی پانی سے شہریوں اور جانوروں میں بیماریاں پھیلنے لگیں

حافظ آباد میں حالیہ بارشوں کے اسپیل کے بعد ضلع کے مختلف دیہاتوں میں مسلسل پانی کھڑا ہے جس سے وہاں پر مختلف وبائی امراض پھوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔

موجودہ صورتحال کی وجہ سے متاثرین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

متاثرین خارش، نزلہ، بخار، ڈائریا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بڑی تعداد میں مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں میں بھی رش دکھائی دے رہا ہے۔

علاوہ ازیں سیلابی پانی کی وجہ سے جانوروں میں بھی مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • حافظ آباد: بارش اور سیلابی پانی سے شہریوں اور جانوروں میں بیماریاں پھیلنے لگیں
  • کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار، بوندا باندی کا امکان
  • زمین پھر لرز گئی،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 5.5 کی شدت کا زلزلہ
  • اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار، آج مزید بارش کی توقع
  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد
  • اسلام آباد اور مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش
  • شدید بارشوں کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی  
  • پاکستان کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان