چین میں غیر ملکی تجارت کی پریمئم پراڈکٹس کی خریداری کا حجم 16.7 بلین یوآن سے متجاوز ہونے کی توقع، چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
بیجنگ : چینی وزارت تجارت نے مختلف علاقوں کو پروڈکشن اور مارکیٹنگ سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایات جاری کیں، جیسے “غیر ملکی تجارت کی پریمئم پراڈکٹس کا چائنا ٹور”۔ اس حوالے سے ایک پرچیزنگ گروپ کے قیام کی بھی ہدایت کی گئی جو مختلف علاقوں میں خریداری کی سرگرمیاں تیز کرے تاکہ متاثرہ بیرونی تجارتی اداروں کو گھریلو فروخت کو بڑھانے میں مدد مل سکے.
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ، 2400 سے زائد غیر ملکی تجارت کے اداروں اور 6500 سے زائد خریداروں نے مذکورہ سرگرمیوں میں حصہ لیا ، اور ان کے مابین مجموعی طور پر 16.76 بلین یوآن کی خریداری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ وزارت تجارت نے ای کامرس پلیٹ فارمز اور بڑی ریٹیل انٹرپرائزز کو گھریلو سیلز چینلز کھولنےمیں مدد دینے کی ہدایت بھی کی۔15 بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز نے 26,000 سے زائد غیر ملکی تجارت کے اداروں کو اپنے ساتھ منسلک کیا ہے اور 2،600 سے زائد کاروباری اداروں کو کاروبار بڑھانے میں مدد کی ہے۔ نو ای کامرس پلیٹ فارمز نے آن لائن خصوصی زون قائم کیے ہیں ، اور اب تک ان زونز میں سامان کی فروخت 600 ملین یوآن سے تجاوز کرچکی ہے۔ بڑی ریٹیل انٹرپرائزز نے غیر ملکی تجارت کی بہترین مصنوعات کے لئے خصوصی کاؤنٹر اور گرین چینلز بھی قائم کیے ہیں۔
Post Views: 1
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔
سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔
اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔