چینی صدر روس کا سرکاری دورہ کریں گے، وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ 7 سے 10 مئی تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے اور ماسکو میں عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ نئی صورتحال میں چین روس تعلقات کی ترقی اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر صدر پیوٹن سے اسٹریٹجک بات چیت کریں گے۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے سے چین اور روس کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مزید گہرا ہوگا، تزویراتی تعاون آگے بڑھے گا، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ ملے گا، دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے اور بین الاقوامی برادری میں مزید استحکام اور مثبت توانائی آئے گی۔
اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی مزاحمتی جنگ، سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ اس تاریخی لمحے پر ماسکو میں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت صدر شی جن پھنگ کے دورے کا ایک اہم حصہ ہے، اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات کے انعقاد میں چین اور روس کی باہمی حمایت کی لازمی ذمہ داری بھی ہے۔
اس سال اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔ چین اور روس اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسے کثیر الجہتی پلیٹ فارمز میں قریبی تعاون کو مزید مستحکم کریں گے، گلوبل ساؤتھ کو متحد کریں گے، عالمی حکمرانی کی درست سمت میں قیادت کریں گے، یکطرفہ پسندی اور غنڈہ گردی کے خلاف واضح موقف اختیار کریں گے، اور مساوی، منظم کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اہم ترین دورہ پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج رات واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔ ان کے استقبال کے لیے امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام موجود تھے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار اپنے دورۂ امریکا کے دوران آج بروز جمعہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات امریکی محکمہ خارجہ میں ہوگی، جس میں پاک امریکا تعلقات کے مختلف اہم پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار معروف امریکی تھنک ٹینک ‘دی اٹلانٹک کونسل’ میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں اسحاق ڈار کا دورہ امریکا، اقوام متحدہ میں 3 اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے