وزیرداخلہ محسن نقوی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، بھارت کے بلیم گیم کا پردہ چاک کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمانی ہم منصب سے ملاقات کی اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مسقط میں عمان کی وزارت داخلہ آمد ہوئی جہاں اُن کا عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی نے پرتپاک استقبال کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی اپنے عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمانی وزیر داخلہ کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ عمانی ہم منصب سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بلیم گیم سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کا موقف بہت واضح ہے جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔ بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے عمان کا کلیدی کردار قابل تعریف ہے۔
ملاقات کے دوران پاکستانیوں کو درپیش ویزا کے حصول میں مسائل، انسداد منشیات و انسداد سمگلنگ پولیس ٹرینگ، کوسٹل گارڈز حوالے سے تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے کوآرڈینیشن بہتر بنانے جبکہ اسلام آباد اور مسقط کو سسٹر سٹیز قرار دینے پر اصولی اتفاق ہوا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے عید پر پاکستانی قیدیوں کے لئے معافی پر عمان کے سطان کا شکریہ اداکیا۔
ملاقات کے دوران عمان کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے باہمی اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت بھی ہوئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ عمان اور پاکستان مشترکہ اقدار رکھتے ہیں۔ ہم بھائی بھی ہیں اور ہمسائے بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک عمان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے جبکہ عمان کے ساتھ اشتراک کار بڑھانے کے لئے اقدامات دنوں میں نظر آئیں گے۔
عمانی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور عمان انتہائی برادرانہ و تاریخی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔
ملاقات میں عمان کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام اور پاکستانی سفیر سید نوید صفدر بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی محسن نقوی نے نے کہا کہ
پڑھیں:
لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کیساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہٗ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کیساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔