ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل بھارتی اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کا شکار ہے، بلوچستان پنجاب اور سندھ سے را کے فنڈڈ کلبھوشن جیسے لوگوں کو پکڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ بوکھلاہٹ کے علاوہ کچھ نہیں جبکہ آبی جارحیت یا پانی روکنے کو جنگ تصور کریں گے اور پاکستان کا پانی کا حق بین الاقوامی سطح کا حق ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی جنگی جنون میں مبتلا ہو کر پاکستان کی حرمت پر ایک آنچ بھی نہیں آنے دیں گے، ملک کا ایک ایک فرد وطن کیلئے اپنی جان کی قربانی کیلئے تیار ہے۔ پی سی ہوٹل لاہور میں ’’پاک بھارت کشیدگی اور اقوام متحدہ کا کردار‘‘ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ جب سے بھارت نے حملے کی دھمکی دی ہے، پاک فوج اور آرمی چیف کے پیچھے قوم یکجا ہوکر کھڑی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پروپیگنڈہ کرنیوالوں کے نقارے بند ہیں، جو جذبہ دیکھا ہے چاہتا ہوں افواج اور قوم کی محبت تاقیامت قائم رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دھمکی کے بعد سپہ سالار فرنٹ لائن پر ہے اور وزیر اعظم اپنا لائحہ عمل بتا چکے ہیں، بھارت کی کسی بھی جنگی جنون کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ ملک احمد خان نے کہا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اگر خدانخواستہ لڑائی ہوتی ہے تو بہت نقصان ہوگا کیونکہ دونوں ایٹمی ملک ہیں، اگر ایک بھی ایٹمی دھماکہ ہوا تو 2 ارب افراد متاثر ہوں گے اور 25 سال تک سورج کی روشنی نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل بھارتی اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کا شکار ہے، بلوچستان پنجاب اور سندھ سے را کے فنڈڈ کلبھوشن جیسے لوگوں کو پکڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ بوکھلاہٹ کے علاوہ کچھ نہیں جبکہ آبی جارحیت یا پانی روکنے کو جنگ تصور کریں گے اور پاکستان کا پانی کا حق بین الاقوامی سطح کا حق ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کیساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ جس کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت سے تجارت اور واہگہ بارڈر کی بندش کرنے کا فیصلہ کیا، علاوہ ازیں بھارتی ایئرلائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود بھی بند کر دی گئیں اور بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ کہ بھارت کہا کہ

پڑھیں:

سپیکر ایاز صادق کا وزیر اعظم کے کزن شاہد شفیع کے انتقال پر اظہارافسوس

اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

متعلقہ مضامین

  • سپیکر ایاز صادق کا وزیر اعظم کے کزن شاہد شفیع کے انتقال پر اظہارافسوس
  • بھارت اور اسرائیل اور امریکہ کا شیطانی تکون ہے، مسلمان ہی ان کے نشانے پر ہیں، مجاہد چنا
  • سپیکر قومی اسمبلی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پنجاب اسمبلی: ایک سال کے اندر 17 پرائیویٹ یونیوسٹیز کے بل کیسے منظور ہوئے؟
  • مودی کی اتحادی جماعت کے مشہور سابق رکن اسمبلی کو ریپ کیس میں عمر قید کی سزا
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں: اسمبلیوں اور سینیٹ سے نااہلی کے بعد ان کے پاس کیا آپشن ہے؟
  • بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے،عظمی بخاری
  • پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر
  • ایاز صادق کی برطانوی، ایرانی منصب سے ملاقات، مضبوط تعلقات پر اتفاق
  • احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ