لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب آزاد کشمیر کے سرجیوار گاؤں میں امریکی نیوز چینل سی این این کے سینئر ایڈیٹر اور بین الاقوامی سفارتی ایوارڈ یافتہ صحافی نک رابرٹسن نے دورہ کیا۔

ان کا یہ دورہ 24 اپریل 2025 کو بھارتی فوج کے مبینہ فیک انکاونٹر میں شہید کیے گئے محمد فاروق اور محمد دین کے خاندان سے ملاقات کے لیے تھا۔

ذرائع کے مطابق نک رابرٹسن نے شہداء کے لواحقین سے تفصیلی انٹرویوز کیے، جنہوں نے بھارتی فوج کے ظلم کی لرزہ خیز تفصیلات بیان کیں۔

متاثرہ خاندانوں نے سی این این کے ذریعے عالمی برادری سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ نک رابرٹسن نے عینی شاہدین سے بھی ملاقات کی اور واقعے کی اصل صورتحال کو جاننے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین اور مقامی افراد نے سی این این کی ٹیم کو بتایا کہ بھارتی فوج نے دونوں شہریوں کو بغیر کسی وجہ کے نشانہ بنایا اور اسے دہشت گردی کے خلاف کارروائی قرار دے کر جھوٹا انکاونٹر پیش کیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے فیک انکاونٹرز اب بین الاقوامی سطح پر ایک سنگین انسانی حقوق کا مسئلہ بن چکے ہیں اور عالمی اداروں کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی فوج کے

پڑھیں:

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

فوٹو سوشل میڈیا

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ 

پاکستان میں امریکی سفارت خانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق نیٹلی بیکر نے قصور میں ریلیف کیمپوں میں متاثرہ خاندانوں اور ریسکیو ورکرز سے ملاقات کی۔ 

امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

نیٹلی بیکر کی لاہور میں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید سے بھی ملاقات ہوئی، امریکی ناظم الامور نے ہنگامی صورتحال پر امریکی امداد کو اجاگر کیا۔ 

 نیٹلی بیکر نے کہا کہ قصور کی ضلعی انتظامیہ کی مربوط حکمت عملی سے انسانی زندگیوں کو محفوظ کیا گیا۔ 

امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نے امدادی کارکنوں کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا، امریکی ناظم الامو نے قصور میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کا ماڈل شاندار قرار دیا۔ 

امریکی ناظم الامور نے لاہور میں اپٹما کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔ امریکی وفد نے نوجوان پروفیشنلز سے مختلف شعبوں میں تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف  حجاز مقدس کے سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیراعظم کا سہ ملکی دورہ شروع،سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ سعودی عرب کے لئے روانہ
  • سعودی ولیعہد سے علی لاریجانی کی ملاقات
  • امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا معائنہ
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ قطرمکمل؛ وطن واپس روانہ
  • بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ
  • صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
  • نائجیریا میں شادی کی بس حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک