سی این این کےصحافی نک رابرٹسن کا ایل او سی کا دورہ، بھارتی فالس فلیگ کا پردہ چاک WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز

عالمی شہرت یافتہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے سینئر بین الاقوامی سفارتی ایڈیٹر نک رابرٹسن نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع سرجیوار گاؤں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں فیک انکاؤنٹر میں شہید ہونے والے دو شہریوں کے اہلخانہ اور عینی شاہدین سے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نک رابرٹسن نے بھارتی فوج کی جانب سے 24 اپریل 2025 کو آزاد کشمیر کے شہری محمد فاروق شہید اور محمد دین شہید کو مبینہ جعلی مقابلے میں شہید کیے جانے کے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر سی این این کی ٹیم نے دونوں شہداء کے لواحقین کے انٹرویوز کیے جنہوں نے دل دہلا دینے والے انکشافات کیے۔

عینی شاہدین نے سی این این کو بتایا کہ بھارتی فوج نے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے دہشت گردی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ سی این این ٹیم کو بھارتی فورسز کے ظلم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے شواہد بھی فراہم کیے گئے۔

شہداء کے اہلخانہ نے بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشنز کا سلسلہ رکنا چاہیے اور عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے جعلی انکاؤنٹرز اب عالمی سطح پر ایک سنجیدہ مسئلہ بنتے جا رہے ہیں اور ان کا مقصد بین الاقوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور خطے میں کشیدگی کو بڑھانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے: صدر مملکت پاک بھارت جنگ کے امکان پر امریکی سی آئی اے کی پرانی خفیہ رپورٹ سامنے آگئی عالمی اور ملکی میڈیا کا ایل او سی کا دورہ، وزیر اطلاعات نے زمینی حقائق پیش کر دیے اجلاس بلانے کیلئے سیکیورٹی کونسل کی صدارت کو اطلاع دے دی ہے، عاصم افتخار حج آپریشن، 98فیصد سرکاری عازمین کرام کو ویزے جاری قومی اتحاد کو عمران خان کی شرکت سے مشروط کرنا پی ٹی آئی کی کوتاہ اندیشی ہے، خواجہ آصف پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت سے انکار پر عظمی بخاری شدید ردعمل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایل او سی کا دورہ

پڑھیں:

پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ کیسے گرایا؟ برطانوی میڈیا نے لمحے لمحے کی روداد بتادی

7 مئی کو نصف شب کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی ایک غیرمعمولی فضائی جھڑپ میں بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل کی تباہی نے دنیا بھر کے عسکری حلقوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں اس واقعے کی اصل وجوہات، تکنیکی پہلوؤں اور خفیہ معلومات کی ناکامیوں پر روشنی ڈالی ہے۔

پس منظر: کشیدگی اور حملے کی فضا

ہاک بھارت کا آغاز پہلگام حملے کے بعد ہوا جس میں 26 بھارتی سیاح ہلاک ہوگئے تھے اور بھارت روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی ثبوت کے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا۔

جس پر پاکستان نے اس الزام کو یکسر مسترد کر دیا تھا تاہم بھارت نے اس واقعے کی آڑ میں 7 مئی کی صبح پاکستان پر فضائی حملہ کیا جس کے ردِعمل میں پاکستان نے غیر معمولی فوجی چابک دستی کا مظاہرہ کیا۔

آپریشن روم میں پاک فضائیہ کے سربراہ ہر وقت موجود رہے 

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کئی روز سے ایئر آپریشن روم میں موجود تھے اور لمحے لمحے کی نگرانی کر رہے تھے۔

جیسے ہی بھارتی طیاروں کی بڑی تعداد ریڈار پر ظاہر ہوئی پاک فضائیہ کے چیف نے فوری طور پر چینی ساختہ جے-10 سی (Vigorous Dragon) طیارے روانہ کرنے کا حکم دیا اور خاص طور پر رافیل طیاروں کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی۔

چینی میزائل PL-15: گیم چینجر ثابت ہوا 

رائٹرز نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ رافیل کی تباہی کی سب سے اہم وجہ بھارتی انٹیلیجنس کی غلطی بنی، جس نے چینی ساختہ PL-15 میزائل کی اصل رینج کا غلط اندازہ لگایا۔

بھارتی پائلٹ یہ سمجھتے رہے کہ وہ پاکستانی میزائلوں کی پہنچ سے باہر ہیں، حالانکہ اصل میں PL-15 کی رینج 200 کلومیٹر یا اس سے زیادہ نکلی۔ اس میزائل کو پاکستانی جے-10 سی طیارے نے فائر کیا، اور یہی وار رافیل کو لے ڈوبا۔

پاکستانی الیکٹرانک وارفیئر؛ بھارت پر کاری وار 

پاکستان نے نہ صرف میزائلوں کے ذریعے برتری حاصل کی بلکہ اس نے ایک جدید "کِل چین" (Kill Chain) نظام بھی ترتیب دیا۔

رائٹرز کے بقول چار پاکستانی حکام نے تصدیق کی کہ یہ نیٹ ورک زمین، فضا اور خلا میں موجود سینسرز کو جوڑتا ہے، جس میں پاکستانی ساختہ Data Link-17 اور سویڈن کا ساختہ نگرانی کرنے والا طیارہ بھی شامل تھا۔

اس نظام کے تحت، پاکستانی جے-10 سی طیارے ریڈار بند رکھ کر دشمن کی نظروں سے چھپ کر پرواز کرتے رہے، جب کہ دور پرواز کرتا نگرانی طیارہ انہیں ریئل ٹائم فیڈ دیتا رہا۔

عالمی اثرات: فرانس اور چین کا موازنہ

رافیل طیارے کو گرائے جانے کی خبر کے بعد فرانسیسی کمپنی Dassault کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی۔

انڈونیشیا جیسا ملک، جو رافیل خریدنے والا تھا، اب چینی جے-10 سی میں دلچسپی لینے لگا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ چین کے اسلحہ برآمدات میں ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

رافیل طیارے کی تباہی؛ بھارت کا انکار، فرانس کا اقرار

اگرچہ بھارت نے باضابطہ طور پر رافیل کے گرنے کی تصدیق نہیں کی، لیکن فرانسیسی فضائیہ کے سربراہ اور Dassault کے اعلیٰ حکام نے جون میں اشارہ دیا کہ بھارت نے ایک رافیل اور دیگر دو طیارے (جن میں ایک روسی ساختہ سخوئی شامل تھا) کھو دیے ہیں۔

بھارتی حکمت عملی میں تبدیلی

7 مئی کی اس شکست کے بعد بھارت نے اپنی فضائی حکمت عملی تبدیل کی۔ 10 مئی کو بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے 9 ایئربیسز اور ریڈارز پر حملے کیے جن میں ایک نگرانی کا طیارہ بھی شامل تھا۔

بھارتی برہموش میزائل نے بار بار پاکستانی دفاعی نظام میں دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کیں لیکن ناکام رہا اور اس ناکامی کے چند دن بعد امریکا کی ثالثی میں پاکستان کے ساتھ جنگ بندی پر مجبور ہوا۔

چین کا کردار اور تعاون

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس شکست فاش کے بعد بھارتی حکام نے بارہا الزام عائد کیا کہ پاکستان کو لڑائی کے دوران چین سے "لائیو ان پٹ" یعنی سیٹلائٹ اور ریڈار ڈیٹا ملتا رہا،

تاہم پاکستان نے بھارت کے اس بے بنیاد الزام کو مسترد کر دیا۔

رائٹرز کے بقول بعدازاں چینی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ نے پاکستان کا دورہ کیا اور چینی ہتھیاروں کے "Kill Chain" میں استعمال پر دلچسپی کا اظہار کیا۔

بھارتی رکن اسمبلی نے رافیل طیارہ گرنے کے شواہد لوک سبھا میں پیش کردیئے 

یاد رہے کہ لوک سبھا میں رکن اسمبلی امریندر سنگھ نے یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے خود "BS001 رافیل" کو بھارتی پنجاب میں گرتے دیکھا۔

انھوں نے اپنی اس بات کے شواہد بھی ایوان میں پیش کیے تاہم بھارتی حکومت نے اب تک اس واقعے پر کوئی باضابطہ مؤقف اختیار نہیں کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • مشہور بھارتی اداکارہ و لوک سبھا کی سابق رکن کو قتل اور ریب کی دھمکیاں ملنے لگیں
  • اسرائیلی انتہاء پسند وزیر ایتمار بن گویر کا مسجد اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ
  • افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی کا دورہ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی
  • افغانستان کےوزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی
  • امریکی نمائندے کا دورہ غزہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار
  • بھارتی میڈیا کے غیر ذمہ دار رویّے کی بناء پر ملک کی عالمی ساکھ متاثر ہورہی ہے، مولانا کلب جواد نقوی
  • عالمی مالیاتی خاندانوں کا بازار، میڈیا اور جامعات پر کنٹرول
  • پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ کیسے گرایا؟ برطانوی میڈیا نے لمحے لمحے کی روداد بتادی
  • بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا
  • بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے؛ بلاول بھٹو