پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ روز کھیلے جانے والے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی خراب بولنگ کی وجہ سے لاہور قلندرز جیتا ہوا میچ ہار گئی۔

میچ کا ٹرننگ پوائنٹ وہ اوور تھا جب عرفان نیازی نے شاہین آفریدی کے ایک اوور میں 3 لگاتار چھکوں کی مدد سے21 رنز بنائے ۔ کراچی کنگز کو آخری 2 اوورز میں جیت کے لیے27رنز کی ضرورت تھی۔ کپتان شاہین کے تین اوور زمیں 41 رنز بنے جبکہ حارث رؤف نے 3 اوورز میں 40 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

شکست کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے رویے کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ شکست کے بعد بھی ان کے مزاج میں تبدیلی نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘

میزبان نے شاہین آفریدی سے سوال کیا کہ آخری 5 اوورز میں آپ نے بہت زیادہ رنز دے دیے، آپ کو کیا لگتا ہے کہ کہاں غلطی ہوئی اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جو اچھی کرکٹ کھیلتا ہے وہ جیتتا ہے یہ ٹورنامنٹ کا اختتام نہیں ہے ہم ابھی بھی ٹورنامنٹ میں ہیں اور سیمی فائنل میں کراچی کنگز سے دوبارہ ملاقات ہو گی۔

جب شاہین آفریدی سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے لاہور قلندرز کی شکست کی ایک وجہ پریشر بھی ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’نہیں‘ ایسا نہیں ہے۔

صارفین نے شاہین آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کی پرفارمنس زیرو ہے جبکہ غرور سو فیصد ہے۔

Attitude 100%
Performance 0%

This is Shaheen the egoistic kid.

. come on dude. You’re a grown up man! pic.twitter.com/76kPDgC8zN

— Syed Ali Imran (@syedaliimran) May 4, 2025

عثمان نامی صارف نے شاہین آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ان کے زوال کی اصل وجہ یہی ہے کہ یہ بندہ سیکھتا ہی نہیں کیونکہ اس میں غرور حد سے زیادہ ہے۔

this is the reason for his downfall and why he never learns, bro has too much unnecessary attitude. pic.twitter.com/9Nc0KkG2Un

— عثمان (@usmssss) May 4, 2025

ایک ایکس صارف نے لاہور قلندرز کے کپتان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب کارکردگی صفر ہو اور سلیکشن کی واحد وجہ داماد ہونا ہو، تو ٹیم کا یہی حال ہوتا ہے۔ شاہین آفریدی 4 سال سے فیل ہے، لیکن پھر بھی بار بار موقع دیا جا رہا ہے۔ اس کا ایک اور بیکار اوور، ایک اور میچ ضائع۔ بین الاقوامی سطح پر تو پورا مذاق بن چکا ہے۔ اب انہیں ڈراپ کرنے کا وقت ہے، اور نوجوان باصلاحیت لڑکوں کو موقع دیا جائے۔

When your main qualification is being someone’s son in law, not your performance. Shaheen Afridi hasn’t delivered in four years, yet keeps getting selected & once again, his pathetic 13th over cost Lahore the game, that too in domestic league. Internationally…. It’s a bigger… pic.twitter.com/rN8U6ZUFHL

— Nay (@itsblinderhere) May 5, 2025

ایک صارف کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی بہت مغرور ہیں۔

Damn! He’s so arrogant! https://t.co/mPPAjoRyyE

— Not So Funny (@notsofunny04) May 4, 2025

ہمایوں ارشد نے شاہین آفریدی  سے سوال کیا کہ آپ میں کس بات کا غرور ہے۔

Kis baat ka attitude hai bhai tere mein. https://t.co/KxT5sTP3Kg

— Humayun Arshad (@HumayunArshad99) May 4, 2025

شاہد اسلم نے لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی کبھی نہیں سیکھیں گے۔

He will not learn anything

— Shahid Aslam (@ShahidAslam87) May 5, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ایس ایل شاہین آفریدی کراچی کنگز لاہور قلندرز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل شاہین ا فریدی کراچی کنگز لاہور قلندرز شاہین شاہ ا فریدی نے شاہین ا فریدی لاہور قلندرز کراچی کنگز

پڑھیں:

وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ  

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز۔ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے۔ منصوبے پر بیک وقت 24/7 کام جاری رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید، فواد خان کا ردعمل آگیا
  • پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے بھی خاموشی توڑدی
  • آئی بی اےسکھر ، ایم ڈی کیٹ 2025 ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
  • جویر‌یہ سعود کا کراچی کے دفاع میں بیان، شہریوں کی سوچ پر تنقید
  • وزیر داخلہ کا ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ  
  • چھٹی جماعت کی طالبہ، ٹیچر رویے سےعاجز ،چوتھی منزل سے کودگئی
  • اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام میں تیزی، 60 فیصد تکمیل ہوچکی
  • کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز
  • ایم ڈی کیٹ 2025: کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا، پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام
  • ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید