دریائے چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 300کیوسک کم ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی آبی جارحیت زور پکڑ گئی ہے جس کے باعث دریائے چناب میں پانی کی آمد صرف 5300 کیوسک رہ گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے واپڈا کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 300کیوسک کم ہوکر 5300 کیوسک رہ گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 34ہزار 600کیوسک تھی، 2 دن میں بھارت نے دریائے چناب میں پانی کی آمد35 ہزار 600 کیوسک کم کی۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد92 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک ہے جبکہ منگلاکے مقام پردریائے جہلم میں پانی کی آمد44 ہزار300کیوسک اور اخراج 32ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد95 ہزار700کیوسک اور اخراج 85 ہزار کیوسک ہے جبکہ ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب میں پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک ہے۔
نوشہرہ دریائے کابل میں پانی کی آمد37ہزار100کیوسک اور اخراج37ہزار100کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کا بتانا ہے کہ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1441.
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے
پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیاتاہم پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی نہ صرف مذمت کی گئی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر بھارت معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانا چاہتا ہے تو پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائی کی گیدڑ بھبکیاں بھی دی جارہی ہیں تاہم پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یہ واضح کرچکی ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھارت کو ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
دوسری جانب بھارت نے پاکستانی سیاستدانوں، حکومتی اور شوبز و سپورٹس شخصیات کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس بھی بند کردیے ہیں۔
سی ای او لیسکو کی زیر صدارت اجلاس ، ریکوری کے حوالے سے اہم فیصلے ،ڈسکو سپورٹ یونٹس کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: دریائے چناب میں پانی کی آمد کیوسک اور کیوسک ہے
پڑھیں:
پاکستان سے اب تک 8لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
پاکستان سے اب تک 8لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5220 افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر سے 401قانونی اور 2314غیر قانونی افراد کی وطن واپسی ہوئی ہے، اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 19، پنجاب سے 450 افغان شہری گزشتہ روز واپس بھیجے گئے، اب تک دیگر صوبوں سے 25 ہزار 392 افغان باشندے واپس جا چکے ہیں، خیبر پختونخوا کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے گزشتہ روز 19 افغان شہری ڈیپورٹ ہوئے۔پشاور، لنڈی کوتل اور کوہاٹ جیل سے مجموعی طور پر 7261 افراد کی واپسی مکمل ہوئی جبکہ گزشتہ روز 1326 افغان شہریوں نے خیبر پختونخوا میں عارضی قیام کیا، بعد ازاں انہیں ڈیپورٹ کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 8لاکھ 28ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ 54ہزار سے زائد قانونی جبکہ 6لاکھ 28 ہزار غیر قانونی تارکین وطن افغان شہریوں کی واپسی کی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم