پاکستان کا ایک اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل فتح کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ میزائل 120 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے جاری جنگی مشق انڈس کے دوران زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 120 کلومیٹر تک ہدف کو میابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل تجربے کا مقصد فوجیوں کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر درستی سمیت اہم تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کرنا تھا۔اس تربیتی تقریب میں پاک فوج کے سینئر افسران کے علاوہ پاکستان کی اسٹریٹجک تنظیموں کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی شرکت کی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے شرکت کرنے والے جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔فوجی قیادت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے فتح میزائل کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کے کامیاب ٹیسٹ پر قوم کو بھی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے سکیورٹی فورسز، سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے ملکی سلامتی اور دفاع یقینی بنانے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کی تربیتی لانچ کی کامیابی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، آرمی چیف اور اس کی تیاری میں شامل سائنسدانوں و انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تربیتی لانچ کی کامیابی سے واضح ہو گیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملکی دفاع کیلئے بھرپور تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل سائنسدانوں اور انجینئرز کامیاب تجربہ کے مطابق پاک فوج
پڑھیں:
چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنے کا سبب بنی، برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے کو کیسے مار گرایا؟ اس حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ سامنے آ گئی۔برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنے کا سبب بنی۔7 مئی کی نصف شب پاکستان ایئر فورس آپریشن روم میں سرحد پار بھارت میں درجنوں دشمن طیاروں کی پوزیشنیں دیکھی گئیں۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھارتی حملے کے پیشِ نظر کئی دنوں سے آپریشن روم میں موجود تھے، بھارتی طیاروں کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد ایئر چیف نے چینی ساختہ جے 10 سی طیارے روانہ کرنے کا حکم دیا۔پاک بھارت جنگ سے متعلق برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ایئر چیف نےحکم دیا کہ بھارت کے رافیل طیارے کو ٹارگٹ کیا جائے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کے احکامات سے متعلق پاک فضائیہ کے سینئر افسر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کہا کہ رافیل ہی چاہیے۔
شمالی وزیرستان میں جرگہ، قبائلی مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کا ساتھ دینےکا اعلان کر دیا
پاکستانی ایئر چیف نے چینی ساختہ جے ٹین سی (J-10C) کے ذریعے بھارتی رافیل گرانے کا حکم دیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 مئی کی شب پاکستان بھارت کے درمیان جنگ میں 110 طیاروں نے حصہ لیا، اس لڑائی کو دہائیوں میں دنیا کی سب سے بڑی فضائی جھڑپ تصور کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا۔پاک فضائیہ نے رافیل طیارے کو 200 کلو میٹر دور سے نشانہ بنایا، رافیل طیارے کی تباہی کے بعد فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز گر گئے تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس ناکامی کے باعث بھارتی پائلٹس کو غلط فہمی ہوئی۔برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایل 15 میزائل کی رینج بھارتی اندازوں سے کہیں زیادہ نکلی۔رافیل طیارے کی تباہی نے مغربی ساختہ جنگی ہتھیاروں کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے، پاکستان نے اس جنگ میں کامیاب الیکٹرانک وار فیئر حملے کا دعویٰ کیا تھا۔
امریکہ کی جانب سے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف نیا موقع ہے، مفتاح اسماعیل
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان بھارت جنگ کے بعد کئی ممالک کی جانب سے چینی لڑاکا طیاروں کی خریداری میں دلچسپی لی جارہی ہے۔
مزید :