ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا بھارت کی جانب سے چناب میں پانی کی اچانک کمی پر اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا)کی زیر صدارت ارسا ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی کی اچانک کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ارسا اعلامیہ کے مطابق خریف سیزن سے پہلے 21 فیصد پانی کی مجموعی قلت متوقع ہے، دریائے چناب میں قلت جاری رہی تو اسکا تخمینہ دوبارہ لگایا جائے گا۔ خریف سیزن کے بعد 7 فیصد پانی کی کمی متوقع ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی کی کٹوتی کے بعد بحران سے نمٹنے کیلئے ذخائر کا مشترکہ استعمال ہوگا۔ پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے صوبوں میں ہم آہنگی سے فیصلے کیے گئے۔
ارسا کے مطابق ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب کے بہا میں اچانک کمی کے بعد بھارتی رویہ زیر غور ہے، پانی کی صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔ارسا ترجمان کے مطابق خریف سیزن میں پنجاب کو 3 کروڑ 13 لاکھ ایکڑ فٹ پانی فراہمی کا تخمینہ ہے، خریف سیزن میں سندھ کو 2 کروڑ 89 لاکھ ایکڑ فٹ پانی دستیابی کا تخمینہ ہے۔
ترجمان کے مطابق خریف سیزن میں بلوچستان کو 29 لاکھ ایکڑ فٹ پانی فراہمی کا تخمینہ ہے، خریف سیزن میں خیبر پختونخوا کو 8 لاکھ ایکڑ فٹ پانی فراہمی کا تخمینہ ہے۔ارسا ترجمان کے مطابق پانی کی قلت پنجاب اور سندھ کے درمیان برابر تقسیم ہوگی، ارسا ایڈوائزری کمیٹی نے پانی دستیابی اور فراہمی کے تخمینوں کی منظوری دے دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال، بجٹ تجاویز پر بات چیت وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال، بجٹ تجاویز پر بات چیت خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئٹر ایکس اکاونٹ بھارت نے بلاک کردیا ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ ، صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر قبضہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی تمام سیاسی جماعتیں مل کر قومی حکومت بنائیں اور پاکستان کو بچائیں، محمود خان اچکزئی ٹیکس نیٹ بڑھنے اور قوانین میں ترامیم سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ارسا ایڈوائزری کمیٹی بھارت کی جانب سے اچانک کمی پانی کی

پڑھیں:

پی آئی اے کی خریداری میں 8 کمپنیوں کا اظہار دلچسپی

اسلام آباد:

پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری کوشش، 8 پارٹیوں نے قومی ایئرلائن کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن کو 19 جون کی ڈیڈ لائن تک 5 پارٹیوں سے دستاویز موصول ہوئیں جن میں لکی سیمنٹ، حب پاور، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچرز پر مشتمل کنسورشیم نے دستاویز جمع کرائیں۔

اس کے علاوہ عارف حبیب، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی اسکول اور لیک سٹی ہولڈنگز پر مشتمل گروپ نے بھی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی جبکہ ایئر بلیو اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے بھی باضابطہ کوالیفکیشن جمع کروائی ہے۔

اس کے علاوہ آگمنٹ سیکیورٹیز، سیرین ایئر، بحریہ فاؤنڈیشن، میگا ہولڈنگ اور ایکویٹاس نے بھی پی آئی اے کی خریداری میں مشترکہ دلچسپی ظاہر کی۔

اعلامیے کے مطابق 8 میں سے 5 پارٹیوں نے کوالیفیکیشن دستاویزات جمع کرائیں۔ اہل قرار پانے والی پارٹیاں اگلے مرحلے میں ڈیٹا روم تک رسائی حاصل کریں گی۔

نجکاری کمیشن کے مطابق ورچوئل ڈیٹا روم کے ذریعے ’بائی سائیڈ ڈیو ڈیلیجنس‘ کا آغاز کردیا گیا ہے، دستاویز کا تجزیہ پری کوالیفکیشن معیار کے مطابق کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، صاحبزادے پر حملے پر تشویش کا اظہار
  • عمر ایوب و دیگر کا پنشن پر ٹیکس لگانے پر تحفظات کا اظہار
  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال، کراچی کو پانی کی فراہمی شروع
  • ایران اسرائیل تنازعہ میں بڑھتے جانی نقصان پر یو این کو تشویش
  • پی آئی اے کی خریداری میں 8کمپنیوں کا اظہار دلچسپی
  • پی آئی اے کی خریداری میں 8 کمپنیوں کا اظہار دلچسپی
  • بینکوں کی جانب سے ایف آئی اے کو مطلوبہ ڈیٹا کی فراہمی نہ ہونے کا انکشاف
  • پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے بھارتی عملے کو طبی امداد کی فراہمی
  • ہنزہ: جھیل میں سیوریج پانی چھوڑنے والے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کر دیا گیا، سیاح کا اظہارِ تشکر
  • کے الیکٹرک کی خرابی کے باعث کراچی کے کئی علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل