پنجاب اور سندھ میں پانی کی تقسیم سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی نے پانی دستیابی اور فراہمی کےتخمینوں کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پانی دستیابی اور فراہمی کےتخمینوں کی منظوری دی گئی۔خریف سیزن میں پنجاب کو 3کروڑ 13لاکھ ایکڑ فٹ پانی کی فراہمی کا تخمینہ ہے جب کہ سندھ کو 2کروڑ 89لاکھ ایکڑ، بلوچستان کو 29لاکھ ایکڑ فٹ اور خیبر پختونخوا کو 8لاکھ ایکڑ فٹ پانی فراہمی کا تخمینہ ہے۔
ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ملک میں پانی کی دستیابی کاتفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پانی کی دستیابی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔ارسا کا کہنا ہے کہ ملک میں خریف سیزن کیلئےمجموعی طور پر 21فیصد پانی کی کمی کا سامنا رہے گا، دریائے چناب میں پانی کےمعمول کی صورت میں نہ بہنے سے کمی بڑھ سکتی ہے، دریائے چناب میں پانی مزید کم ہونے پر پانی کے تخمینوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا۔
ارسا کے مطابق خریف سیزن کے اختتام پر پانی کی کمی 7فیصد تک رہنے کا امکان ہے بھارت کی جانب سے روکے گئے پانی کی فراہمی آبی ذخائر سے صوبوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایڈوائزری کمیٹی نے کہا کہ پانی کے موجودہ بحران سے اتحاد اور قومی جذبے کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایڈوائزری کمیٹی میں پانی پانی کی
پڑھیں:
کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔