آئی جی سندھ کا پولیس میں کالی بھیڑوں کیخلاف ایکشن، 50 اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
معطل کئے گئے افسران و اہلکاروں پر مبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی اور کرپشن کے الزامات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ کا محکمہ پولیس میں موجود کھالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن، کراچی سمیت سندھ کے مختلف رینج سے تعلق رکھنے والے 50 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ گارڈن بیک کمپنی بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف رینج سے تعلق رکھنے والے 50 پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ گارڈن بیک کمپنی بھیج دیا، اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
معطل کئے جانے والوں میں کراچی، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص رینج کے افسران و اہلکار جن میں 14 انسپکٹرز، 3 سب انسپکٹرز، 1 اے ایس آئی و دیگر ہیڈ کانسٹیبل و پولیس کانسٹیبل شامل ہیں۔ معطل کئے گئے افسران و اہلکاروں پر مبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی اور کرپشن کے الزامات تھے۔ ادھر ایسٹ زون میں تعینات انسپکٹر عامر رفیق کو بھی معطل کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ گارڈن بیک کمپنی بھیج دیا گیا، اس حوالے سے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نعیم شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دیا گیا
پڑھیں:
ایف آئی اے کی شہید بےنظیرآباد سرکل میں کارروائی، کرپشن میں ملوث موٹروے پولیس اہلکار گرفتار
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے شہید بینظیر آباد سرکل میں کارروائی کے دوران کرپشن میں ملوث موٹر وے پولیس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد نےکارروائی کے دوران کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث موٹروے پولیس کو اہلکار گرفتارکرلیا، ملزم کو ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
اسپیشل جج اینٹی کرپشن سینٹرل حیدر آباد کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم اعزاز اکبر موٹروے پولیس میں بطور اسسٹنٹ پیٹرولنگ افسر تعینات تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم جعل سازی، فراڈ اور کرپشن کرتے ہوئے شہریوں کو جعلی چالان ٹکٹس جاری کرتا تھا، ملزم کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا اور اس حوالے سےمزید تفتیش جاری ہے۔