آگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کا ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ انتقال کرگیا۔مظفرآباد میں موجود ڈرائیور کے اہلخانہ کے مطابق آگرہ جیل حکام نے سید یوسف شاہ کی تدفین جیل میں ہی کردی۔

(جاری ہے)

مرحوم کے بھتیجے تنویر احمد کے مطابق چچا یوسف شاہ کے وکیل نے انتقال کی خبر دی اور بتایا کہ یوسف شاہ کا 4 روز پہلے انتقال ہوا۔بھتیجے کے مطابق یوسف شاہ کو بھارت نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔بھتیجے تنویر احمد کے مطابق چچا 2017 میں انٹر کشمیر ٹریڈ کے تحت کپڑے لے کر مقبوضہ کشمیر گئے تھے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوسف شاہ کے مطابق

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز  کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن  نقوی نے خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف  کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج  تحسین کیا اور دہشتگردوں کو  جہنم  واصل  کرنے پر  سکیورٹی  فورسز  کی  پیشہ  وارانہ  صلاحیتوں  کو  سراہا۔

محسن  نقوی  نے کہا کہ بلوچستان میں  قیام  امن  کیلئے سیکیورٹی  فورسز  کی کامیاب  کارروائیوں  کو تحسین  کی  نگاہ  سے  دیکھتے  ہیں، قوم سکیورٹی  فورسز  کے ساتھ  شانہ  بشانہ  کھڑی  ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوج کی جگ ہنسائی، خاتون نے مقروض فوجی اہلکار کو کھری کھری سنادیں
  • بھارتی شہری کا دعویٰ: 33 برس سے صرف انجن آئل پی کر زندہ ہوں
  • مشہور بھارتی اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران انتقال کرگئے
  • فرانس اور مالی کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، مالی کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم 
  • مغربی کنارے میں اردنی ٹرک ڈرائیور کی فائرنگ، دو اسرائیلی ہلاک
  • رینالہ خورد میں ہونے والا ٹرین حادثہ، تحقیقات میں اہم انکشافات
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
  • اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی
  • مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے؟