وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں کو ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصلی بریفنگ دی گئی
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے، پاکستان آرمی دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ور اور منظم فوج ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹرز کا اہم دورہ کیا، ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔
اس دورے میں پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اور اشتعال انگیز رویے کی روشنی میں روایتی خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے موجودہ سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملکی قیادت کو علاقائی سلامتی کی پیش رفت اور ابھرتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیا گیا جن میں روایتی فوجی آپشنز، ہائبرڈ وار فیئر حکمت عملی اور دہشت گردی کی پراکسیز شامل ہیں۔
وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ موجود قیادت نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈینیشن اور آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے قومی مفادات کے تحفظ اور پیچیدہ اور متحرک حالات میں باخبر قومی سلامتی سے متعلق فیصلہ سازی کے قابل بنانے میں ایجنسی کے اہم کردار کو سراہا۔شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ورانہ اور منظم افواج میں سے ایک ہے۔
قومی قیادت نے روایتی یا دیگر تمام خطرات کے خلاف وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کے دوٹوک عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ قومی طاقت کے دیگر تمام عناصر اور ریاستی اداروں کے تعاون سے ہر حال میں پاکستان کی سلامتی، وقار اور عزت کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مسلح افواج کے
پڑھیں:
پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت، 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا، وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا۔پیر کو یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،ان عظیم محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو کر امر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس افسر و جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے شہدا نے فرض نبھاتے ہوئے اپنی زندگیاں قربان کرکے تاریخ میں اپنا مقام امر کیا، ریاست ان عظیم خاندانوں کی مقروض ہے جن کے بیٹوں نے امن و تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ، شہید کیپٹن مبین اور تمام پولیس شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم ہر لمحہ پولیس کے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،وہ قوم ہمیشہ سرخرو ہوتی ہے جو اپنے شہدا کی تکریم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے ضمیر کے سامنے عہد کرتے ہیں کہ نہ ہم پولیس شہدا کو بھولیں گے اور نہ ہی اُن کے خاندانوں کو تنہا چھوڑیں گے۔